اس مالیاتی معاونتی پروگرام سے 18 سے 45 برس کی عمر کے تمام شہری مستفید ہوسکتے‘نوٹیفکیشن
کراچی(آن لائن)نئے کاروبار کے آغاز، چھوٹے اور درمیانی کاروباری طبقے کی سہولتوں کے لیے 100 ارب روپے کا معاونتی مالیاتی پروگرام کا آغاز کیا ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئے کاروبار کے آغاز، چھوٹے اور درمیانی کاروباری طبقے کی سہولتوں کے لیے 100 ارب روپے کا معاونتی
مالیاتی پروگرام کا آغاز کیا ہے۔ اس بات کا اعلان مرکزی بینک کی جانب سے جاری کردہ وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے ایک نوٹی فکیشن میں کیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق اس مالیاتی معاونتی پروگرام سے 18 سے 45 برس کی عمر کے تمام شہری مستفید ہوسکتے اور 50 لاکھ روپے تک کی مالیاتی سہولت حاصل کرسکتے ہیں، یہ رقم 6 سے 8 فیصد شرح سود کے حساب سے انھیں فراہم کی جائیگی۔