حکومت کا ہر ماہ 80 ہزار افراد کیلئے بلا سود قرضے کا اعلان منصوبے کا دورانیہ کتنے سال کا ہو گا ؟ عوام کو خوشخبری سنادی گئی

7  جولائی  2019

اسلام آباد(آن لائن) حکومت نے نیشنل پاورٹی گریجویشن پروگرام کے تحت ہر ماہ 80 ہزار افراد میں بلا سود قرضے تقسیم کرنے کا اعلان کردیا ہے ۔اتوار کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے سماجی تحفظ اور غربت کے خاتمے کے لیے معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے بتایا کہ پاورٹی گریجویشن پروگرام 4سالہ منصوبہ ہوگا اور قرضوں کی ادائیگی کا سلسلہ رواں ماہ سے شروع ہوچکا ہے۔انہوں نے کہا کہ بلاسود قرضے

22 لاکھ 81 ہزار افراد کو فراہم کیے جائیں گے جبکہ ان قرضوں سے مجموعی طور پر ایک کروڑ 47 لاکھ سے زائد افراد مستفید ہوں گے۔ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے بتایا کہ احساس پروگرام کے تحت ہرماہ نیا منصوبہ متعارف کرایا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ سماجی اقتصادی سروے جاری ہے اورمکمل ہونے کے بعد ہی غربت کی شرح کا تخمینہ لگایا جا سکے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی پہلی ترجیح سماجی تحفظ ہے۔ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے یقین دلایا کہ غربت کے خاتمے کے پروگرام پرمکمل شفافیت کیساتھ عملدرآمد کیاجائیگا۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کو معاشرے کے محروم طبقوں کا خیال ہے اوراس نے بے گھر افراد کے لیے پناہ گاہیں بھی قائم کی ہیں۔ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ اداروں میں اچھے نظم و نسق کیلئے تجاویز پر مبنی30 نکاتی مسودہ تیار ہے اوراسے جلد میڈیا کے سامنے لایا جائیگا۔معاون خصوصی نے کہا کہ اقوام متحدہ کو رواں ماہ کی15تاریخ کو احساس پروگرام کے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔واضح رہے کہ ڈاکٹر ثانیہ نشتر بینظر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے چیئرمین بھی ہیں۔

موضوعات:



کالم



آئوٹ آف دی باکس


کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…