اسلام آباد (این این آئی) برسوں کے مسلسل خسارے کے بعد سرکاری ٹی وی پہلی مرتبہ منافع کی راہ پر نکل پڑا ۔ ایک بیان میں سینٹر فیصل جاوید نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم کے ویژن کا نتیجہ قرار دیدیا ۔ سینیٹر فیصل جاوید نے کہاکہ وزیراعظم سے پہلی حکومتوں کی جانب سے تباہ کیا جانے
والا ایک اور ادارہ بحالی کی راہ پر نکل کھڑا ہوا۔ انہوںنے کہاکہ 2015 میں پی ٹی وی کا خسارہ 1291 ملین کی سطح تک پہنچا۔ینٹر فیصل جاوید نے کہاکہ آج پی ٹی وی 310 ملین کا منافع حاصل کرچکا ہے، کرپشن کا انسداد، اداروں کی مضبوطی اور غربت کا خاتمہ وزیراعظم کی ترجیحات میں سرفہرست ہیں۔