بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

روز افزوں مہنگائی سے لا کھوں افراد غذائی قلت کا شکار ہو جائیں گے، میاں زاہد

datetime 5  جولائی  2019 |

کراچی(آن لائن )پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر ،بزنس مین پینل کے سینئر وائس چیئر مین اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی طرف سے غریب عوام کو مہنگائی سے بچانے کے احکاما ت لا ئق تحسین ہیں ورنہ روز افزوں مہنگا ئی سے لا کھوں افراد غذائی قلت کا شکار ہو جائیں گے جس سے وہ اور انکے اہل خانہ متاثر ہونگے جبکہ معیشت کی شرح نمو بھی

متاثر ہو جائے گی۔ میاں زاہد حسین نے بزنس کمیونٹی سے گفتگو میں کہا کہ آٹے اور چینی جیسی ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہو چکا ہے جنکی قیمتوں کو سابقہ سطح پر لانے کے لئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ ملک میں خوراک کی کوئی کمی نہیں مگر اسکی قیمت اکثریت کی برداشت سے باہر ہورہی ہے۔انھوں نے کہا کہ گندم کی اچھی فصل کے باوجود گزشتہ چار ماہ میں آٹے کی قیمت میں چھ بار اضافہ ہو چکا ہے اور مستقبل قریب میں مزید اضافہ کا امکان موجود ہے جسے کنٹرول کرنے کی ضرورت ہے۔میاں زاہد حسین نے کہا کہ بجٹ میںاٹھارہ ارب روپے کا ٹیکس ادا کرنے والے شوگر سیکٹر کو بھی ہدف بنایا گیا ہے۔ چینی پرعائد سیلز ٹیکس سترہ فیصد کرتے ہوئے حکومت نے دعویٰ کیا تھا کہ اس اقدام سے قیمت میںصرف ساڑھے تین روپے فی کلوتک کا اضافہ ہو گامگر بازاروں میں اسکی قیمت میں توقعات سے زیادہ اضافہ ہوا جس سے عوام پر غیر ضروری بوجھ پڑا۔انھوں نے کہا کہ اب گھی اور کوکنگ آئل کا شعبہ بھی اپنی مصنوعات کی قیمت میں اٹھارہ سے بیس روپے کلو اضافہ کے لئے پر تول رہا ہے جو غریب عوام پر اضافی بوجھ ڈال دے گا۔ حکومت نے پہلے اس شعبہ پر نئے ٹیکس عائد نہ کرنے اور موجودہ ٹیکسوں میں اضافہ نہ کرنے کی یقین دہانی کروائی تھی مگر بجٹ میں مختلف محاصل بڑھانے سے اسکی قیمت میں اٹھارہ سے بیس روپے تک کا اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان میں گھی اور تیل کی فی کس کھپت پہلے ہی بین الاقوامی اوسط سے بہت کم ہے اور اس میں مزید کمی سے صحت عامہ کے سنگین مسائل جنم لینگے۔انھوں نے مطالبہ کیاکہ کھاد کی بوری میں 210 روپے کے اضافہ سے زرعی شعبہ متاثر ہو گا اور زرعی اجناس کی قیمتوں میں اضافہ ہو گا۔ اس وقت چند سبزیوں اور پھلوں کے علاوہ سب کی قیمتوںمیں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جسے کنٹرول کرنے کا میکنزم بنایا جائے تاکہ عوام کی پریشانی میں کمی آ سکے۔اس نازک مسئلے میں وز یر اعظم کو خود موثر نگرانی کرنی ہوگی تاکہ معاملات قابو سے باہر نہ ہو سکیں۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…