برسلز(این این آئی)یورپی یونین کی رکن ریاستوں نے ویتنام کے ساتھ ایک تجارتی معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق حکام نے بتایا کہ اس معاہدے کے بعد تقریباً تمام اشیاء پر کسٹم ڈیوٹی ختم کر دی جائے گی۔ ویتنام جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم آسیان کے رکن ممالک میں سنگاپور کے بعد یورپی یونین کا دوسرا بڑا تجارتی ساتھی ہے۔ یورپی اتحاد اور ویتنام کے مابین سالانہ تجارتی حجم چون ارب یورو کے برابر بنتا ہے۔ اس معاہدے کی یورپی پارلیمان سے منظوری ہونا ابھی باقی ہے۔