جمعرات‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2025 

حکومت نے سرکاری گندم جاری نہ کی تو آٹے کا تھیلا کتنی قیمت پر فروخت ہو گا؟ اعلان کر دیا گیا

datetime 23  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی )پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن (پنجاب) کے چیئرمین حبیب الرحمن خان لغار ی نے کہا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں گندم کی فی من قیمت 1400 رو پے سے تجاوز کر گئی ہے،پنجاب حکومت فوری طور پر فلور ملز کو سرکاری گندم جاری کرے وگرنہ 20کلو گرام آٹے کی

قیمت 800 روپے ہوگی۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہی۔ حبیب الرحمن خان لغاری نے کہا کہ اگر فلور ملز اوپن مارکیٹ سے مہنگی گندم خریدیں گی تو آٹے کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگا۔ سمجھ سے باہر ہے کہ حکومت اب تک کیوں خاموش بیٹھی ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جب گندم 1300 روپے فی من تھی اس وقت 20 کلو گرام آٹے کا تھیلا ریٹیل میں760 روپے کا تھا تاہم جب گندم 1300 روپے فی من بمعہ باردانہ ہوئی تو 20 کلو گرام آٹے کے تھیلے کی ریٹیل قیمت 785 روپے مقرر کر دی گئی ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کو چاہیے کہ فوری طور پر فلور ملز کو سرکاری گندم کا کوٹہ جاری کرے تاکہ آٹے کی قیمتوں کو بڑھنے سے روکا جا سکے ۔فلو ر ملز کو سرکاری گندم کا کوٹہ جاری کرنے میں مزید تاخیر سے اوپن مارکیٹ سے خریدی ہوئی گندم سے تیار ہونے والے آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ حکومت جس ریٹ پر فلور ملز کو گندم جاری کرے گی آٹے کا ریٹ بھی اسی کے مطابق ہوگا۔ ‎

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…