کراچی (این این آئی)انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں 3پیسے کی کمی جبکہ اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 20پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جمعرات کوانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں 3پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید156.96روپے سے گھٹ کر156.93روپے اورقیمت فروخت157.36روپے سے گھٹ کر157.33روپے ہوگئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 20پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید155.50روپے سے بڑھ کر155.70روپے اورقیمت فروخت156.50روپے سے بڑھ کر156.70روپے ہوگئی۔یوروکی قیمت خرید میں 1.00روپے اور قیمت فروخت میں 1.20روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خریدمیں 1.00روپے اور قیمت فروخت میں 1.70روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید174.00روپے سے بڑھ کر175.00روپے اورقیمت فروخت176.80روپے سے بڑھ کر178.00روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید195.00روپے سے بڑھ کر196.00روپے اورقیمت فروخت197.80روپے سے بڑھ کر199.50روپے کی نئی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت میں 10پیسے اور یواے ای درہم کی قیمت میں 20پیسے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید41.10روپے سے بڑھ کر41.20روپے اورقیمت فروخت41.60روپے سے بڑھ کر41.70روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید42.00روپے سے بڑھ کر42.20روپے اورقیمت فروخت42.60روپے سے بڑھ کر42.80روپے ہوگئی۔
جمعرات کوچینی یوآن کی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید21.50روپے اور قیمت فروخت23.00روپے پرمستحکم رہی۔بین الاقومی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 39ڈالرکانمایاں اضافہ دیکھا گیا،جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا1800روپے مہنگاہوکرنئی بلندترین سطح پر پہنچ گیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 39ڈالرکانمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1342ڈالرسے بڑھ کر1381ڈالرہوگئی۔
آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1800روپے اور10گرام سونے کی قیمت میں 1542روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت75500روپے سے بڑھ کر77300روپے اور دس گرام سونے کی قیمت64730روپے سے بڑھ کر66272روپے کی نئی بندترین سطح پر پہنچ گئی۔جمعرات کو چاندی کی فی تولہ قیمت میں 30روپے اوردس گرام قیمت میں 25.72روپے کااضافہ ریکارڈکیاگیا،جس کے نتیجے میں چاندی کی فی تولہ قیمت880.00روپے سے بڑھ کر910.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت754.45روپے سے بڑھ کر780.17روپے ہوگئی۔