اتوار‬‮ ، 28 جون‬‮ 2026 

کرنٹ اکائونٹ خسارے میں 5 ارب 24 کروڑ ڈالر کی کمی جاری کھاتے کا خسارہ جی ڈی پی کا کتنےفیصد ہے؟ اعداو و شمار جاری

datetime 20  جون‬‮  2019 |

کراچی(این این آئی)مرکزی بینک کے اعداد و شمار میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال جولائی سے مئی کے دوران کرنٹ اکانٹ خسارہ 12 ارب 67 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 11 ماہ کے دوران کرنٹ اکائونٹ خسارہ 5 ارب 24 کروڑ ڈالر کم ہوا ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق جولائی تا مئی میں جاری کھاتے کا خسارہ 12 ارب 67 کروڑ 80 ڈالر رہا، جب کہ 18-2017 کے دوران اسی عرصہ میں کرنٹ اکائونٹ خسارہ17ارب 92 کروڑ ڈالر تھا۔ اس طرح رواں مالی سال کے دوران کرنٹ اکائونٹ خسارے میں 5 ارب 24 کروڑ ڈالر سے زائد کی کمی ہوئی۔مرکزی بینک کے اعداد وشمار کے مطابق جاری کھاتے کا خسارہ جی ڈی پی کا 4.8 فیصد ہے جب کہ مالی سال کے اسی عرصہ کا خسارہ جی ڈی پی کا 6.2فیصد تھا۔ اپریل میں ایک ارب 24 کروڑ ڈالر خسارہ ریکارڈ کیا گیا اور مئی کے دوران جاری کھاتے کا خسارہ ایک ارب 8 کروڑ ڈالر رہا، جولائی تا مئی درآمدات میں 3 ارب ڈالر کمی واقع ہوئی۔اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے کہ تجارتی خسارہ 2 ارب 60 کروڑ ڈالر کم ہوگیا اورجولائی تا مئی تجارتی خسارے کی مالیت 26 ارب 11 کروڑ ڈالر رہی، اشیا و خدمات کی تجارت کا مجموعی خسارہ 4 ارب 15 کروڑ ڈالر کم رہا، ترسیلات کی مالیت گزشتہ مالی سال سے ایک ارب 90 کروڑ ڈالر زائد رہی اور یہ مالیت 20 ارب 19 کروڑ ڈالر ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…