بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

جون کے آخر تک بجٹ خسارہ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح28 کھرب تک پہنچ جائیگا : صدر ایران پاک فیڈریشن

datetime 12  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )ایران پاک فیڈریشن آف کلچر اینڈ ٹریڈ کے صدر خواجہ حبیب الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان کا مالی عدم توازن روز بروز بدتر ہو تا جا رہا ہے ،ایف بی آر کے ریونیو میں450 ارب کی کمی کے باعث رواں سال جون کے آخر تک بجٹ خسارہ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح28

کھرب تک پہنچ جائے گا ،ٹیکسوں کا اضافی بوجھ معیشت کو مزید نقصان پہنچائے گا،ریکارڈ خسارہ اور کرنسی کی قدر میں غیر معمولی کمی کی وجہ سے ہمارا قومی قرضہ90ارب ڈالر سے تجاوز کر چکا ہے ،حکومت منصوبہ بندی کے تحت اقدامات کرے تو ملک میں ٹیکس گزاروں کی تعداد فوری طور ایک کروڑ سے بڑھ سکتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائشگاہ پر جنوبی پنجاب کے صنعتکاروں کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔خواجہ حبیب الرحمان نے کہا کہ پا کستان کااصل مسئلہ اقتصادی نہیں تجارتی ہے،برآمدات میں اضافہ نہ ہونا سارے مسائل کی جڑ ہے ۔شرح نمو میں کمی کی سب سے بڑی وجہ زرعی شعبہ ہے جس کی ترقی کی رفتار محض اعشاریہ 85فیصد رہی ۔ دوسری طرف پنجاب حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث رواں سال گندم کا قحط بھی پڑ سکتا ہے۔حکومت کے خریداری مراکز ویران پڑے ہیں،سندھ ،بلو چستان اور افغانستان کے بیوپاری کسان سے برائے راست سرکاری قیمت سے بھی زیادہ قیمت پر گندم خرید رہے ہیں جس سے آنے والے مہینوں میں آٹے کا بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو اپنی معاشی پالیسیوں پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے ۔ ٹیکس نیٹ کو بڑھانے کیلئے خوف و ہراس پھیلانے اور ڈنڈا پالیسی کی بجائے ٹیکس گزاروں کو عزت و احترام دینے اور خصوصاًٹیکسز کی شرح میں کمی کی پالیسی کا نفاذ نا گزیر ہے ۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…