ایران پر امریکی پابندیوں کے اثرات سامنے آنے لگے ،عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت یکدم کہاں پہنچ گئی ؟

23  اپریل‬‮  2019

نیویارک( آن لائن ) ایرانی تیل پرپابندیوں کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں نصف فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔برینٹ خام تیل کی قیمت چوہتر ڈالر پچاس سینٹس اور امریکی خام تیل کی قیمت پنسٹھ ڈالر پچانوے سینٹس فی بیرل ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافے کا دیکھنے میں آیا۔

برینٹ خام تیل کی قیمت میں نصف فیصد کا اضافہ ہوا اور برینٹ کی قیمت74ڈالر 50سینٹس فی بیرل ہوگئی ۔اسی طرح امریکی خام تیل کی قیمت65 ڈالر95 سینٹس فی بیرل ہوگئی ، امریکی خام تیل کی قیمت میں بھی نصف فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے۔خام تیل کی قیمت میں اضافہ ایرانی خام تیل پرامریکی پابندیوں میں اضافہ ہے، امریکا نے ایران کو دیاگیا استثنیٰ ختم کردیا، اطلاق2مئی سے ہوگا۔امریکی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایران پرپابندیاں عائد کی گئیں تھیں تاہم چند ممالک کوایران سے خام تیل کی خریداری کی اجازت دی گئی تھی، ان ممالک میں چین، بھارت، جنوبی کوریا، جاپان اور ترکی شامل ہیں۔چین نے امریکی فیصلے کو ماننے سے انکارکردیا ہے، ایران کی خام تیل کی پیداوار دس لاکھ بیرل یومیہ ہے جس میں سے نصف چین کو جاتا ہے۔یاد رہے رواں ماہ کے شروع میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 5 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچی گئی تھی ، امریکی خام تیل کی قیمت 63 ڈالر 48 سینٹس فی بیرل اور برینٹ خام تیل کی قیمت 70 ڈالر 62 سینٹس فی بیرل ہوگئی تھی۔واضح رہے گزشتہ برس اکتوبر میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 4 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی اور خام تیل کی قیمت 85 ڈالر فی بیرل کے قریب جا پہنچی تھی۔بعد ازاں ایک ماہ بعد دسمبر میں خام تیل کی قیمت سال کی کم ترین سطح پر آگئی تھی اور عالمی منڈی میں چوبیس گھنٹوں میں خام تیل ساڑھے تین ڈالر فی بیرل سستا ہوگیا تھا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…