اتوار‬‮ ، 28 جون‬‮ 2026 

آئندہ بجٹ آئی ایم ایف معاہدہ کے تحت بننے کا انکشاف تشویشناک ہے : چیئرمین پاکستان انٹرپرنیورزفورم

datetime 19  اپریل‬‮  2019 |

لاہور(این این آئی)پاکستان انٹرپرنیورزفورم کے چیئرمین آصف خان نے سابق وزیر خزانہ اسدعمر کی طرف سے اس انکشاف کہ آئندہ بجٹ آئی ایم ایف معاہدہ کے تحت بنے گا پر تشویش کا اظہا ر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسد عمر کے وزارت خزانہ کے قلمدان کے دوران آئی ایم ایف کے مطالبات مانے جاتے رہے جس کے تحت روپے کی قدر میں کمی کی گئی اور ڈالر پر کنٹرول ختم کردیا گیا۔

جس سے ڈالر کی قیمت میں دن بدن اضافہ ہوتا رہا اور بجلی و گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کیا گیا جس سے صنعتی شعبہ متاثر ہوا۔زاہد بخاری سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ آئی ایم ایف سے قرضوں کے عوض ملک میں ان کے احکامات پر عملدرآمدسے معاشی صورتحال متاثر ہوگی اور ملک عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ بڑھا اور ہوشربامہنگائی نے جنم لیا ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سیکرٹری اطلاعات زاہد بخاری نے کہا کہ ملکی معیشت اس وقت استحکام کے مرحلہ میں ہے ۔وزیراعظم کے بعد مشکل ترین عہدہ وزیر خزانہ کا ہے ،ہمیں مشکل ترین فیصلہ کرنا ہونگے نئے وزیر خزانہ کو بھی مشکلات کاسامنا ہے وہ معاشی خودانحصاری کا اعلان کرتے ہوئے آئی ایم ایف کو ہمیشہ کیلئے خیر باد کہیں کیونکہ آئی ایم ایف کا پروگرام لینے سے کبھی بھی ملک میں بہتری نہیں آئی بلکہ عوام قرضوں کی دلدل میں دھنستا گیا۔غیر ملکی سرمایہ کاری اور ملکی صنعتی ترقی کیلئے اقدامات کیے جائیں تاکہ ملک معیشت اور برآمدات بہتر ہوں اور زرمبادلہ کے ذخائر بڑھنے سے حکومت کو بیرونی قرضوں سے نجات مل جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…