اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

مضبوط معیشت پاکستان کی بقاء کیلئے نا گزیر ہے جس کیلئے روایتی اقدامات سے دو قدم آگے بڑھ کر کام کرنا ہوگا ، خواجہ حبیب الرحمان

datetime 7  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)ایران پاک فیڈریشن آف کلچر اینڈ ٹریڈ کے صدر خواجہ حبیب الرحمان نے کہا ہے کہ سیاستدانون میں بڑھتی ہوئی خلیج ملک کے حق میں بہتر نہیں جس کا ادراک کیا جانا وقت کی ضرورت ہے ،مضبوط معیشت پاکستان کی بقاء کیلئے نا گزیر ہے جس کیلئے روایتی اقدامات سے

دو قدم آگے بڑھ کر کام کرنا ہوگا،حکومت آئند ہ مالی سال کے بجٹ کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز سے تجاویز کے حصول کیلئے کانفرنسز کا انعقاد کرے ۔ ان خیالات کا اظہارا نہوں نے وسطی پنجاب سے تعلق رکھنے والے تاجروں کے نمائندہ وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔خواجہ حبیب الرحمان نے کہا کہ اگر پاکستان کو آگے لے کر جانا ہے تو تمام سیاستدانوں کو اپنے ذاتی مفادات سے بالا ترہو کر سوچنا ہوگا ۔ قومی معاملات پر اتفاق رائے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں پر مشتمل ایک موثر فورم تشکیل دیا جائے اور اس کے فیصلوں کو موثر بنانے کیلئے قانون سازی کی جائے ۔ آپس کے اختلافات نے معیشت کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے جس سے ہماری بقاء خطرے سے دوچار ہے ۔انہوں نے کہا کہ معیشت کے معاملے میں روایتی سیاست کا تڑکا لگانے کی بجائے قوم کو اصل حقائق سے آگاہ کرنے کیساتھ حالات کو سدھارنے کیلئے عملی اقدامات ناگزیر ہو چکے ہیں۔بے یقینی کی کیفیت کی وجہ سے کاروباری حالات میں شدید مندی کا رجحان ہے جس کی وجہ سے ہر طبقہ مشکلات سے دوچار ہے ۔ موجودہ حالات میں عوام میں اس قدر مایوسی پھیلا دی گئی ہے کہ طرح طرح کی افواہیں گردش کر رہی ہیں جس کے ہر شعبے پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں اور یہ افواہیں صرف پاکستان کے اندر نہیں بلکہ بیرو ن ممالک بھی سفر کرتی ہیں جس کی وجہ سے غیر ملکی سرمایہ کاری محتاط ہو جاتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…