اتوار‬‮ ، 28 جون‬‮ 2026 

پاناما پیپرز کے بعد 22 ممالک نےٹیکس و جرمانہ کی مد میں کتنی بڑی رقم وصول کرلی؟رپورٹ جاری

datetime 4  اپریل‬‮  2019 |

لندن(این این آئی)آف شور کمپنیوں سے متعلق پاناما پیپرز اسکینڈل منظر عام پر آنے کے بعد سے اب تک 22 ممالک کی حکومتوں نے اس اسکینڈل میں نامزد سیاست دانوں اور کاروباری شخصیات سمیت متعدد افراد سے ٹیکس اور جرمانے کی مد میں مجموعی طور پر ایک ارب 20 کروڑ ڈالر وصول کرلیے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انٹرنیشنل کنسورشیئم آف انوسٹیگیٹو جرنلسٹس (آئی سی آئی جے)نے بتایا کہ برطانیہ نے اسکینڈل کے بعد 25 کروڑ 30 لاکھ ڈالر، فرانس نے 13 کروڑ 60 لاکھ ڈالر، آسٹریلیا نے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر ٹیکس و جرمانے کی مد میں وصول کیے۔پاناما لیکس سے متعلق تحقیقات کرنے والے جرمن اخبار نے اپنی ایک رپورٹ نے بتایا کہ جرمنی ٹیکس و جرمانے کی مد میں اب تک 18 کروڑ 30 لاکھ ڈالر وصول کر لیے ۔آئی سی آئی جے کا اپنی ویب سائٹ پر کہنا تھا کہ جبکہ لوگوں کے ان چھپے ہوئے اثاثہ جات کے خلاف کارروائی حکومت کے لیے فائدہ دے رہی ہے وہیں پاناما پیپرز کا لوگوں کے رویے پر اثر انداز ہونے کا تاثر بھی عوام میں ابھر رہا ہے۔خیال رہے کہ پاناما پیپرز لیکس منظر عام پر آنے کے بعد دنیا کے مختلف ممالک کے ٹیکسیشن ادارے منظم انداز میں ہونے والی اس ٹیکس چوری کے خلاف کارروائی کرنے کے لیے متحرک ہوگئے تھے۔دنیا کے 100 سے زائد میڈیا اداروں نے اس تحقیقات میں حصہ لیا جس میں 140 ٹیکس نادہندہ گان سیاست دان، فٹبال اسٹارز اور عرب پتی شخصیات شامل تھیں۔دنیا میں تہلکہ مچانے والے پاناما پیپرز ایک کروڑ 15 لاکھ دستاویزات پر مشتمل تھے جن میں دنیا کی 2 لاکھ 14 ہزار 4 سو 88 کمپنیوں کا ریکارڈ موجود تھا۔ان دستاویزات کو بنانے کا سلسلہ 1970 کی دہائی پاناما کی لا فرم موساک فونیسکا نے شروع کیا تھا تاہم ان دستاویزات کو نامعلوم ذرائع نے 2015 میں لیک کردیا تھا۔یہ دستاویزات پاناما سے جاری ہوئیں تھیں جس کی وجہ سے انہیں پاناما لیکس کا نام دیا گیا، تاہم پاناما حکومت نے ان دستاویزات سے ان کے ملک کا نام جوڑنے پر اعتراض اٹھایا تھا اور موقف اختیار کیا تھا کہ اس کی وجہ سے حکومت اور ملک کی ساکھ خراب ہورہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…