جمعرات‬‮ ، 26 مارچ‬‮ 2026 

روپے کی قدر میں مسلسل کمی سے مہنگائی میں اضافہ اور معاشی اہداف کا حصول ناممکن ہو جائیگا : خواجہ حبیب الرحمان

datetime 31  مارچ‬‮  2019 |

لاہور(این این آئی )ایران پا ک فیڈریشن آ ف کلچر اینڈ ٹریڈ کے صدر خواجہ حبیب الرحمان نے کہا ہے کہ مہنگی بجلی اورگیس معاشی ترقی میں رکاوٹ ہے ،ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مسلسل کمی سے مہنگائی مزید بڑھے گی اور معاشی اہداف کا حصول ناممکن ہو جائے گا۔

جس سے معاشی شرح نمو کا ہدف بھی حاصل نہیں ہو سکے گا، مالی سال کا خسارہ اور کھاتے کا خسارہ بھی زائد رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے خانیوال چیمبر آف کامرس کے عہدیداروں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ خواجہ حبیب الرحمان نے کہا کہ حکومت معاشی اصلاحات سے ملک میں پیداواری صلاحیت کو وسیع اور ترقی کی رفتار کو بڑھا سکتی ہے۔ صنعتی شعبے کی پیداوری لاگت میں کمی کیلئے بجلی وگیس سستی کرنا ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ اورتجارتی خسارہ کم نہیں کر سکی جس کی وجہ سے روپے کی قیمت میں دن بدن کمی ہوتی جا رہی ہے۔ ڈالر اورپٹرول کی قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی کے عفریت نے غریب عوام سے جینے کا حق بھی چھین لیا ہے اور مشینری کی عدم دستیابی کی وجہ سے پیداواری صلاحیت متاثر ہو رہی ہے جبکہ امپورٹرز کو اربوں کے نقصانات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔حکومت کی معاشی ٹیم کو مضبوط منصوبہ بندی کی ضرورت ہے جس سے مہنگائی اور بے روزگاری کنٹرول کرکے ڈالر کی قیمتوں کو بڑھنے سے روکا جاسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرپشن اورمنی لانڈرنگ کے ذریعہ ملک سے باہر لیجائی جانے والی کھربوں روپے کی رقم کو واپس لایاجائے،وزراء اور بیوروکریسی کے شاہانہ اخراجات ختم کئے جائیں ۔بیرون ملک سے منگوائی جانے والی پر تعیش اشیاء پر فی الفور پابندی عائد کی جائے۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…