بھارت پاکستان کی امن پسندی کے جذبہ کو سراہتے ہوئے کنٹرول لائن کی خلاف ورزیوں سے باز رہے : پیاف

1  مارچ‬‮  2019

لاہور(این این آئی)پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) کے چیئرمین میاں نعمان کبیر نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کی طرف سے گرفتار بھارتی ائیرفورس کے پائلٹ کو جذبہ خیر سگالی کے طور پر رہا کرنے کو خوش آئندقرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب گیند بھارت کے کورٹ میں ہے کہ وہ امن کے قیام اور کشیدگی کے خاتمے میں کتنا سنجیدہ ہے، کوئی ملک اس بات کی

اجازت نہیں دیتا کہ اس کی خودمختاری کو چیلنج کیا جائے،ہم خطے میں کشیدگی نہیں امن چاہتے ہیں، پاکستان امن کا خواہاں ہے اور اس بات کو کمزوری نہ سمجھا جائے،بھارت بھی پاکستان کی امن پسندی کے جذبہ کو سراہتے ہوئے کنٹرول لائن کی خلاف ورزیوں سے باز رہے،بھارت جب بھی جارحیت کرے گا تو اسکو تگڑا جواد ب دیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تاجروں کے وفدسے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔میاں نعمان کبیرنے کہا کہ بھارتی جارحیت پر پوری قوم بشمول بزنس کمیونٹی متحد ہے اور کاروباری طبقہ جذبہ جہاد سے سرشار ہے پاکستان کی مسلح افواج ہر جارحیت کے مقابلہ کرنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں اور بھارتی جہازوں کی کنٹرول لائن کی خلاف ورزی پر انہیں گرا کر یہ ثابت کردیا ہے کہ ہم ہر وقت جنگ کیلئے تیار ہیں لیکن ہماری امن پسندی کا غلط مطلب نہ لیا جائے کیونکہ جنگ شروع کرنا تو افراد کے اختیار میں ہوتا ہے لیکن اس کی تباہی اور اسے روکنے کسی کے بس کی بات نہیں اس لیے بھارت ہمسائیہ ممالک کی کنٹرول لائن کا احترام کرے اورامن پسندی کا ثبوت دے ورنہ پاکستان اس سے بھی بدتر جواب دے گا۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…