بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

ترک صدر ایردوآن کے دور حکومت میں پہلی بار ترک معیشت زوال کا شکار

datetime 7  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ(این این آئی )ترکی میں حالیہ عرصے کے دوران اقتصادی شعبے میں آنے والے بحران کے بعد ترکی کی معیشت عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔امریکی جریدے کی رپورٹ کے مطابق ترکی سخت ترین اقتصادی آندھی اور طوفان کا سامنا کررہا ہے اور یہ پہلا موقع ہے

کہ طیب ایردوآن کے اقتدار میں آنے کے بعد تری کی معیشت 16 سال میں بدترین زوال کا شکار ہوئی ہے۔اخباری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سال 2018ء کی آخری سہ ماہی میں ترکی کی معیشت بد ترین زوال کا شکار ہوئی۔ صدر طیب ایردوآن کے سولہ سالہ دور حکومت میں یہ پہلا موقع ہے کہ ترکی کو معاشی میدان میں سخت تھپیڑوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔رپورٹ کے مطابق سال 2018ء کے آخری چار ماہ کے دوران ترک معیشت میں 1 اعشاریہ ایک فی صد کمی دیکھی گئی۔ اگر ترکی کی معیشت کو ایسا جھٹکا اور لگتا ہے تو وہ بدترین تباہی کا کار ہوسکتی ہے۔اقتصادی ماہرین کا کہنا تھا کہ ترکی کی معیشت بہتری کے بجائے مزید زوال کی طرف جار ہی ہیاور رواں سال خسارے کی شرح 2 فی صد تک پہنچ سکتی ہے۔ ترکی میں معاشی زوال کی یہ شرح ایک ایسے میں سامنے آئی ہے جب آئندہ مارچ میں ترکی میں بلدیاتی انتخابات ہو رہے ہیں۔ معاشی بحران انتخابات کے دوران طیب ایردوآن کی حمایت پر منفی اثرات مرتب کرسکتا ہے۔سال 2018ء کے دوران 20 ماہ میں ایران میں افراط زر میں 5 فی صد کمی آئی مگر دوسری طرف ترک لیرہ کی قیمت ڈالر کیمقابلے میں 30 فی صد کم ہوگئی تھی۔ اکتوبر 2018ء میں ڈالر کے مقابلے میں ترک کرسی میں 25 فی صد کمی دیکھی گئی۔ یہ کمی پندرہ سال میں سب سے زیادہ ہے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…