لاہور( این این آئی )محکمہ ڈاک 15جنوری سے پارسل ایکسپورٹ مارکیٹ کا آزمائشی منصوبہ شروع کرے گا جس کا مقصد عالمی سطح پر 75 گھنٹے میں پارسل کی ترسیل یقینی بناتے ہوئے اس شعبے سے استفادہ کرناہے۔ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں پاکستان سے4 ارب ڈالر کی اس منڈی تک رسائی کیلئے تمام ضروری انتظامات مکمل
کرلئے گئے ہیں۔ اس سے پہلے اس منڈی پر ملکی اورغیر ملکی نجی ڈاک رساں کمپنیوں کا راج تھا جو ڈاک کی ترسیل کے زیادہ پیسے وصول کرتی تھیں۔محکمہ ڈاک مال برداری کے شعبے میں استعداد بڑھانے کیلئے سرکاری اورنجی شعبے کی شراکت داری کے تحت ڈھائی ارب ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی توقع کررہا ہے۔