نئی ہنڈا سی بی 125 ایف پاکستان میں متعارف، جدید شاہکار موٹرسائیکل کی قیمت کتنی ہوگی؟ اعلان کر دیا گیا

5  جنوری‬‮  2019

لاہور (وائس آف ایشیا ) گاڑیاں بنانے والی مشہور مینو فیکچرنگ کمپنی ہنڈا نے اپنی نئی موٹر سائیکل سی بی 125 ایف پاکستان میں متعارف کراتے ہوئے اس کی قیمت کا بھی اعلان کر دیا۔ ہنڈا سی بی 125 ایف کے سٹینڈرڈ ایڈیشن کی تعارفی قیمت ایک لاکھ 59ہزار 9 سو روپے ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہنڈا کی اس نئی موٹر سائیکل کی لانچنگ تقریب لاہور کے نجی ہوٹل میں منعقد کی گئی جس میں اس کی قیمت کا اعلان بھی کیا گیا۔کمپنی کی جانب سے کیے گئے اعلان کے مطابق ہنڈا سی بی 125 ایف کے سٹینڈرڈ ایڈیشن کی تعارفی قیمت ایک لاکھ 59ہزار 9 سو روپے ہے جب کہ اس کے سپیشل ایڈیشن کی قیمت ایک لاکھ 61 ہزار 9 سو روپے رکھی گئی ہے۔ رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ یہ موٹر سائیکل پانچ رنگوں میں دستیاب ہو گی۔ہنڈا کی نئی موٹر سائیکل میں ہوا سے ٹھنڈا ہونے والا 4 سٹروک او ایچ وی 125سی سی انجن، خوبصورت ڈیزائن کے ساتھ پیڈ لائٹ ، سیلف سٹارٹ سسٹم ، 5 گئیر ٹرانسمیشن اور سٹائلش گرافکس کے ساتھ فیول ٹینک کا نیا ڈیزائن دیا گیا۔یہ موٹر سائیکل پانچ مختلف رنگوں میں دستیاب ہو گی۔گذشتہ روز سوشل میڈیا پر ہنڈا سی بی 125 موٹر سئایکل کی تصاویر جاری کی گئیں تھیں تو ا س کے شوقین لوگوں نے ملے جلے تاثرات کا اظہار کیا تھا۔کچھ لوگوں نے نئے سٹائل کی تریف کی۔ تاہم کچھ افراد کو یہ کچھ خاص متاثرنہ کر سکا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کچھ لوگوں نے کہا کہ اس موٹر سائیکل کا ڈیزائن 125 ڈیلکس موٹر سائیکل سے ملتا ہے۔تاہم یہ موٹر سائیکل انجن بیلنسز نہیں ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ اس میں وائبریشن سی جی 125 کی طرح ہو گی جب کہ اس میں بیٹری فلائی کاربوریٹر بھی موجود نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…