بیجنگ (این این آئی) چین نے عارضی طور پر اس بات کو تسلیم کیا ہے کہ وہ پاکستان کے کم ہوتے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کو بڑھانے کے لیے مالی مدد کررہا ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لو کینگ نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ چین نے امداد، تجارت، سرمایہ کاری اور تمام عملی تعاون کے ذریعے پاکستان کی اقتصادی اور سماجی ترقی کے فروغ اور تعاون کے لیے پیش کش کی تھی اور یہ پیش کش جاری رہے گی۔ان کی جانب سے یہ جواب امریکی
اخبار کی اس رپورٹ سے متعلق سوال پر دیا گیا۔ جس میں کہا گیا تھا کہ چین نے پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر بڑھانے اور ڈالر کے مقابلے میں روپے کی مزید قدر کم ہونے سے روکنے کے لیے کم از کم 2 ارب ڈالر دینے کا وعدہ کیا تھا۔اس کے علاوہ لی کینگ نے اپنے بیان میں بھی اس بات کی طرف اشارہ کیا کہ یہ ایک جامع پیکیج ہوگا۔لو کینگ نے مزید بتایا کہ پاکستان اور چین تمام موسم کے اسٹریٹجک پارٹنر ہیں اور دونوں متعلقہ تعاون پر ایک دوسرے کے ساتھ قریبی رابطے میں ہیں۔