منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

رواں برس مقبول چینی ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے کے اسمارٹ فونز کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ

datetime 26  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(این این آئی) رواں برس مقبول چینی ٹیکنالوجی کمپنی ہواوے کے اسمارٹ فونز کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے اور ہواوے نے ایپل اور سام سنگ جیسی نامور ٹیکنالوجی کمپنیوں سمیت دیگر کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ دنوں ہواوے گروپ نے اعلان کیا کہ رواں برس کمپنی گزشتہ برس سے زیادہ موبائل فونز فروخت کرنے میں کامیاب رہی ہے۔کمپنی کے مطابق 2018 میں 200 ملین اسمارٹ فونز کامیابی سے فروخت ہوئے، جن میں سب سے زیادہ ہواوے ’پی 20‘ ’میٹ 20‘سیریز اور ہونر

10 سیریز فروخت ہوئے۔کمپنی نے بتایا کہ پی 20 سیریز کو 16 ملین سے زائد صارفین نے خریدا، جن میں نصف تعداد خواتین خریداروں کی تھی، کمپنی نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ہواوے میٹ 20 سیریز رواں برس کی سب سے بہترین چِپ ثابت ہوئی۔ کمپنی کے مطابق ہواوے نے 2017 میں 10 کروڑ 70 لاکھ سے زائد موبائل فونز فروخت کیے تھے، 2018 میں کمپنی نے اس سے زیادہ موبائل فروخت کیے۔ہواوے نے رواں برس دوسری بڑی کمپنی کا اعزاز اپنے نام کیا اور سب سے زیادہ موبائل فروخت کرنے میں کامیاب ہوئی۔

موضوعات:



کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…