پیر‬‮ ، 09 فروری‬‮ 2026 

امریکی سرمایہ کاروں کے لئے ویزہ کا حصول آسان بنایا جائے : ایف پی سی سی آئی

datetime 25  دسمبر‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) فیڈریشن آف پا کستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈ سٹری (ایف پی سی سی آئی) کے صدر غضنفر بلور نے کہا ہے کہ امریکی سرمایہ کاروں کے لئے ویزہ کا حصول آسان بنایا جائے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری کرنے والے ممالک میں شامل ہے اور امریکی بزنس کمیونٹی کے لئے پاکستانی ویزہ کے حصول میں

مشکلات سے سرمایہ کاری کی فضا پر اثر پڑے گا۔ ایف پی سی سی آئی کے صدر غضنفر بلور کا مزید کہنا تھا کہ امریکی سفارت حانہ پاکستانی کاروباری برادری کو پانچ سال کا ویزہ جاری کررہا ہے مگر پاکستانی سفارت حانہ امریکی سرمایہ کاروں کو چند ماہ کا ویزہ جاری کرتا ہے ، جس سے انہیں کاروبار اور سرمایہ کاری میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ طویل المعیاد ویزہ کے حصول میں مشکلات سے دونوں ممالک کے تعلقات اور پاکستان میں کاروباری ماحول پر اثر پڑسکتا ہے ، اس لئے دونوں ممالک مل کر یہ مسئلہ حل کریں۔ اس موقع پر ایف پی سی سی آئی کے چیئرمین کو آرڈی نیشن ملک سہیل نے کہا کہ لاکھوں پاکستانی کاروبار اور ملازمت کے سلسلہ میں امریکہ میں مقیم ہیں جبکہ سینکڑوں اعلیٰ تعلیم بھی حاصل کر رہے ہیں۔ امریکہ نے مشکل حالات میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے اور یہ ایک بہت بڑی کنزیومر مارکیٹ سے جسے نظر انداز کرنا مشکل ہے، دونوں ممالک ویزہ کے معاملات کو آسان بنائیں تاکہ پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھے اور دونوں ممالک کی کاروباری برادری مل کر ترقی کا سفر طے کر سکے۔



کالم



بٹرفلائی افیکٹ


وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…