حکومت کی زبردست معاشی پالیسی، نجی شعبے کو قرض کی ادائیگی میں ریکارڈ اضافہ

24  دسمبر‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیرخزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ جولائی تا اکتوبر نجی شعبے کو قرض کی ادائیگی میں 227 فیصد اضافہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی معاشی پالیسی کے ملکی معیشت پر مثبت اثرات نمودار ہونا شروع ہوگئے۔

جس کی سب سے بڑی نشانی یہ ہے کہ حکومت نے معیشت کو استحکام دینے کے لیے قرض ادا کرنا شروع کردیے۔ وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ جولائی تااکتوبرنجی شعبےکوقرضوں کی ادائیگی میں 227فیصداضافہ ہوا جبکہ مالی سال کے ابتدائی چار ماہ میں نجی شعبےکو حکومت کی طرف سے 360ارب کےقرض دیےگئے۔ انہوں نے بتایا کہ جولائی تانومبر 212 ارب روپےکے زرعی قرض دیےگئے جبکہ گزشتہ سال اسی عرٖ صےمیں نجی شعبےکو 110 ارب کےقرض دیےگئےتھے۔ اُن کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال اسی عرصےمیں زرعی قرضوں کاحجم156ارب روپےتھا جبکہ رواں سال زرعی قرضوں میں 36 فیصدکا اضافہ ہوا۔ وفاقی وزیر خزانہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ٹیکس ریٹرن جمع کرانے والوں کی تعداد میں 34 فیصد اضافہ ہوا، 17 دسمبر 2018 تک چودہ لاکھ 92 ہزار 507 لوگوں نے ریٹرن جمع کرائے۔ اسد عمر نے ٹیکس ریٹرن جمع کرانے والے تاجروں، تنخواہ داروں اور سرمایہ کاروں کا تہہ دل سے شکریہ بھی ادا کیا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…