جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

غیر ملکی قرضے دوا نہیں ملک کیلئے زہر ہیں،قوم اس زہر کی مزید متحمل نہیں ہو سکتی : خواجہ حبیب الرحمان

datetime 23  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی )ایران پاک فیڈریشن آف کلچر اینڈ ٹریڈ کے صدر خواجہ حبیب الرحمان نے کہا ہے کہ غیر ملکی قرضے دوا نہیں ملک کیلئے زہر ہیں،قوم اس زہر کی مزید متحمل نہیں ہو سکتی،آج حکمران ماضی کی حکومتوں کی پالیسیوں کو جواز بنا کر غیر ملکی امداد اور

قرضوں کاجواز پیش کر سکتے ہیں  لیکن مستقبل میں یہ قابل قبول نہیں ہو گا، حکومت اپنے دعوؤں اور وعدوں پر عملدرآمد کیلئے پوری سنجید گی سے کوششیں کرے، کرپشن کے سد باب، ٹیکس وصولی کے نظام کی اصلاح، کرپشن کی رقم کی برآمدگی، ٹھوس تفتیش اور مقدمات کی فوری سماعت کے بغیرملک کے معاشی مسائل حل نہیں ہو ں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے خانیوال چیمبر آف کامرس کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجو دہ حالات میں اسٹیٹ بنک زیادہ نوٹ چھاپنے پر مجبور ہو گیا ہے جس سے روپے کی قدر مزید کم ہو جائے گی اور اس سے افراط زمیں اضافہ بھی ہو گا۔ان حالات میں حکومت کو مقامی کاروبار کو تحفظ فراہم کر نا ہو گا،غیر ملکی قرضوں سے نجات کیلئے حکومت کو قرضوں کی واپسی کا پروگرام دینا ہو گا۔آئی ایم ایف کی اگلی قسط کی ادائیگی کے باعث زرمبادلہ کے ذ خائر پر مزید بوجھ بڑھے گا،تین ارب ڈالر کے سکوک بانڈز کا بھی قرض ہمارے اوپر ہے۔اس وقت معیشت کے گروتھ ریٹ میں اضافہ کرنے ،زرعی پیداوار بڑھانے اور انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔ہمارا ٹیکسٹائل کا شعبہ تقر یباً منجمد ہو گیا ہے، انٹر نیشنل مارکیٹ میں ہماری مصنوعات کی مانگ کم ہو رہی ہے ان حالات میں ہماری معیشت کو ایک قوت بخش نسخے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت معاشی پالیسیاں بنانے کے منصو بے شروع کرنے کیلئے گراؤنڈ کی سطح پر سمجھ بوجھ رکھنے والے صنعتی حلقوں کی نمائندوں سے مشاورت کرے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…