جمعہ‬‮ ، 27 مارچ‬‮ 2026 

ایف پی سی سی آئی انتخابات میں گوجرانوالہ چیمبرآف کامرس کا بزنس مین پینل کی غیر مشروط حمایت کا اعلان

datetime 22  دسمبر‬‮  2018 |

کراچی (این این آئی)گجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت (ایف پی سی سی آئی) کے انتخابات 2019میں بزنس مین پینل پاکستان کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیا ہے۔گجرانوالہ چیمبر آف کامرس میں منعقدہ اجلاس میں بزنس مین پینل پاکستان کی حمایت کا فیصلہ کیاگیا۔اجلاس میں گجرانوالہ چیمبرکے کے کئی عہدیداران اور لیڈران بشمول شیخ محمد اسلم،میاں

عمر سلیم،محمد عاصم انیس،حاجی آصف مظفراورمصطفیٰ شکیل سمیت بہت سارے کاروباری نمائندوں نے شرکت کی اور بی ایم پی امیدواران کی غیر مشروط حمایت کے فیصلہ کی بھر پورتائید کی۔گجرانوالہ چیمبرآف کامرس کے عہدیداروں نے بزنس مین پینل کے رہنماؤں میاں زاہدحسین،زکریاعثمان،شوکت احمد،ثاقب فیاض مگوں اوردیگرقائدین کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان علاؤالدین مری کو ایف پی سی سی آئی کے انتخابات میں صدر،چوہدری محمد حسین زاہد کو سینئرنائب صدر اور عدنان خالد بٹ کو نائب صدر چیمبر کلاس کاامیدوار نامزد کرنابزنس کمیونٹی کے مفاد میں بہترین فیصلہ ہے ۔ہم بی ایم پی کے تمام امیدوران کی نامزدگی کا خیر مقدم کرتے ہیں اور امیدکرتے ہیں کہ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان علاؤ الدین مری، چوہدری محمد حسین زاہد اور عدنان خالد بٹ قومی معیشت کی بہتری ، صنعتی ترقی اور کاروبار میں آسانی کے لئے ملک بھر کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کرباہمی مشاورت سے پالیسیاں مرتب کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ FPCCIقیادت پرگزشتہ چار سال سے قابض یونائیٹڈ بزنس گروپ نے ملک کے سب سے بڑے چیمبر کے دروازے بزنس کمیونٹی کے لئے بند کردئیے ہیں۔گزشتہ چارسالوں صنعتی برآمدات میں انتہائی تیزی کے ساتھ کمی آئی، رواں مالی سال کا تجارتی خسارہ اب تک 15ارب ڈالر سے بڑھ چکا ہے، مہنگائی 7فیصد ہوگئی ہے اور زرمبادلہ کے ذخائر ابھی تک دباؤ کا شکار ہیں۔ برآمدات میں اضافہ کے بغیر پاکستان تجارتی خسارہ میں کمی نہیں کرسکتا، لیکن فیڈریشن عملاً کوئی مثبت کردار اداکرنے سے قاصر ہے۔ بزنس مین پینل کے رہنماؤ ں نے گجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے بزنس مین پینل کے امیدواروں کی غیرمشروط حمایت کرنے پران کاشکریہ اداکیااور کہاکہ بزنس مین پینل

FPCCIالیکشن میں کامیابی کے بعد ہمیشہ کی طرح ہر مسئلہ کے حل کے لئے بزنس کمیونٹی کا ساتھ دے گی اور بزنس کمیونٹی کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے اقدامات کرے گی۔بزنس مین پینل کے لیڈران نے کہا کہ گجرانوالہ کراچی اور فیصل آباد کے بعد تیسرا بڑا صنعتی شہر ہے اور معاشی ترقی کے لحاظ سے بے پناہ پوٹینشل رکھتا ہے ، شہر میں قائم 20ہزار سے زائد صنعتی یونٹس

کو حکومتی توجہ سے محرومی کی شکایت ہے۔ ایشیا ء کے بہترین چاول کے ساتھ ساتھ مختلف اہم مصنوعات 25سے زائد ممالک میں برآمد کئے جاتے ہیں جس سے 500ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوتا ہے۔بزنس مین پینل کے صدارتی امیدوارعلاؤالدین مری ، سینئرنائب صدرچوہدری محمد حسین زاہداور نائب صدر چیمبر کلاس عدنان خالد بٹ گجرانوالہ کے ساتھ ساتھ ملک بھر کی صنعت و تجارت کوانکا جائز مقام دلانے اور ملک میں صنعتی ترقی کو تیز تر کرنے کے لئے اقدامات کرینگے۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…