جمعہ‬‮ ، 25 ستمبر‬‮ 2026 

ترسیلی کمپنیوں نے بجلی کے نرخوں میں مزید اضافہ ما نگ لیا

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ترسیلی کمپنیوں نے بجلی کے نرخوں میں مزید اضافہ ما نگ لیا، سنٹرل پاور پرچیزنگ اتھارٹی نے چونسٹھ پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دی ہے، نیپرا درخواست پر سماعت چودہ نومبر کو کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق نیپرا زرائع کا کہنا ہے کہ سنٹرل پاوور پر

چیزنگ اتھارٹی نےنرخوں میں اضافے کی درخواست دی  ہے، سی سی پی اے نے بجلی کے ٹیرف میں چونسٹھ پیسے فی یونٹ کا اضافہ مانگا ہے۔ سی سی پی اے کے مطابق قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹ منٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔اضافہ اکتوبر کے مہینے کیلئے مانگا گیا ہے، اکتوبر میں بجلی کی فی یونٹ قیمت پانچ روپے اٹھاسی پیسے رہی جبکہ صارفین سے پانچ روپے تئیس پیسے چارج کئے گئے ہیں۔ نیپرا درخواست پر سماعت چودہ نومبر کو کرے گی، اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہوگا۔ یاد رہے اکتوبر میں حکومت کی جانب سے بجلی کے نرخوں میں اضافے کی منظوری دی تھی، بجلی اوسطاً 1 روپے 18 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی تھی جبکہ 300 یونٹ استعمال کرنے والوں پرکوئی اضافہ نہیں کیا گیا تھا۔ اس سے قبل 26 ستمبر کو نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دی تھی، جس کے مطابق اگست کے کیلئے بجلی کی قیمت میں ایک روپیہ سولہ پیسے فی یونٹ کا اضافہ کیا گیا تھا، قیمت میں اضافہ ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ہوا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…