ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں 23 سے 25 اکتوبر کے درمیان دارالحکومت الریاض میں منعقد ہونے والی عالمی سرماریہ کاری کانفرنس میں 150 غیرملکی ترجمانوں کی شرکت متوقع ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی عرب کے سرمایہ کاری فنڈ کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ بین الاقوامی کانفرنس میں شرکاء کے 40 کھلے اجلاس، ورکشاپس اور فورمز کا انعقاد کیا جائیگا۔
ان اجلاسوں اور فورمز میں تین اہم امور خاص توجہ مرکوز کی جائے گی۔ سرمایہ کاری برائے تبدیلی، ٹیکنالوجی بہ طور ذرائع روزگار اور انسانی صلاحیت کی نشو نما اہم ترین موضوعات ہوں گے۔سعودی عرب کے سرمایہ ماری فنڈ کے مطابق ریاض میں ہونے والی عالمی سرمایہ کاری کانفرنس میں 140 ملکوں کے 150 ترجمان اپنی زبانوں میں کانفرنس کی کوریج کریں گے۔ کانفرنس میں 17 بین الاقوامی کمپنیوں کی شرکت متوقع ہے۔کانفرنس میں ترقی اور شرح نمو میں سرمایہ کاری کے کردارکے بنیادی کردار، جدت اور سائنسی ایجادات اور عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے طریقہ کار پر روشنی ڈالی جائے گی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ دنیا اس وقت اقتصادی اور ٹیکنالوجی کی بڑی تبدیلیوں سے گذر رہی ہے۔10 سال قبل سامنے آنے والے عالمی مالیاتی بحران کے بعد کئی ممالک بدترین معاشی بحرانوں کا شکار ہوئے۔ کانفرنس میں شریک عالمی قیادت عالمی مالیاتی بحران سے نکلنے،اس حوالے سے حکومتوں، اداروں اور عالمی کمپنیوں کے کردار، معاشی ترقی ،خوش حالی اور معیار زندگی بہتر بنانے پر غور کیا جائے گا۔