لاہور( این این آئی ) فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے کہا ہے کہ پہلے مرحلے میں جن 169ٹیکس نا دہندگان اور نا ن فائلرز کو نوٹسز کا اجراء کیا گیا ہے ان کے حال ہی میں کئے گئے تجارتی لین دین اور مالی معاہدوں کی منی ٹریل کے نا قابل تردید شواہد موجود ہیں۔ذرائع کے مطابق تمام امیر افراد سے ٹیکس کی وصولی اور ٹیکس کی عدم
ادائیگی پر بھاری جرمانے عائد کرنے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے دو کروڑ روپے سے زائد کی جائیدادیں ،اٹھارہ سو سی سی یا اس سے بڑی گاڑیاں خریدنے والوں یا ایک سال میں ایک کروڑ روپے یا اس سے زائد کا کرایہ حاصل کرنے والے ان افراد کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے جنہوں نے ابھی تک اپنے ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کرائے ۔