اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس دہندہ کے لیے ‘ایپلیکیشن’ کا آغاز کردیا۔ یہ ایپلیکیشن ٹیکس دہندہ کو انٹرنیٹ استعمال کیے بغیر انکم ٹیکس ریٹرن اور مالی اسٹیٹمنٹ کی تیاری میں مدد دے گی۔ انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کو اکثر کنیکٹیوِٹی کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اس لیے ٹیکس دہندہ کے لیے یہ ایپلیکیشن خاصی مددگار ہوگی۔ سرکاری بیان کے مطابق نئی حکومت ٹیکس دہندہ کے لیے مزید سہولیات متعارف کرانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے، تاہم ساتھ ہی
ٹیکس نادہندگان کو سزائیں دینے کے لیے بھی سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ ایپلیکیشن ‘آئرس ۔ اے ڈی ایکس’ ایف بی آر کے انفارمیشن ٹیکنالوجی وِنگ نے تیار کی ہے۔ ایف بی آر ٹیکس اصلاحات کے نفاذ میں بڑی رکاوٹ بن گیا ایپلیکیشن کے ذریعے ٹیکس دہندگان آف لائن موڈ میں اپنی اسٹیٹمنٹ تیار کرکے اسے ایف بی آر کو بلامشکل جمع کرا سکیں گے۔ گزشتہ سال ایف بی آر کو 16 لاکھ انکم ٹیکس ریٹرنز جمع ہوئے تھے، تاہم رواں مالی سال بورڈ کو 20 لاکھ ریٹرنز جمع ہونے کی امید ہے۔