ایمنسٹی سکیم کے تحت اربوں روپے کے اثاثے ظاہر کرنیوالوں کیساتھ بڑا ہاتھ ہو گیا، ایسی خبر آگئی کہ جان کر ہر کوئی حیران رہ گیا

15  اگست‬‮  2018

کراچی(این این آئی)ٹیکس ماہرین نے کہا ہے کہ ایف بی آر کی جانب سے برطانیہ اور دبئی میں اثاثے رکھنے والے سینکڑوں افراد کو نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ مبہم ہے۔ اندرون و بیرون ملک اثاثے رکھنے والے جن افراد نے حالیہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے تحت اپنے اثاثے ظاہر کئے ہیں ان کے خلاف تحقیقات ممکن ہی نہیں ہیں کیونکہ ایف بی آر کے پاس ایمنسٹی کے قانون کے تحت اس کا کوئی اختیار نہیں ہے۔ ماہرین کے مطابق بعض ایف بی آر حکام کا موقف غیر واضح ہے جس کے نتیجہ میں بے چینی پھیل رہی ہے۔ ماہرین کے مطابق ٹیکس

ایمنسٹی سکیم 2018 کے آرڈیننس میںاس سکیم سے فائدہ اٹھانے والوں کو ہر قسم کا قانونی تحفظ فراہم کیا گیا ہے اسی لئے لوگوں نے حکومت پر اعتماد کرتے ہوئے اربوں روپے کے خفیہ اثاثے ظاہر کئے ہیں جسکی تمام تر تفصیلات اسٹیٹ بینک کے پاس انتہائی محفوظ حالت میں موجود ہیں۔ماہرین نے کہا کہ ایف بی آر کو اس سکیم سے فائدہ اٹھانے والوں کے ڈیٹا تک رسائی ہی نہیں دی گئی تو یہ ادارہ کسی کے خلاف کاروائی کیسے کر ے گا۔خفیہ اثاثے رکھنے والے ان افراد کو خلاف کاروائی ممکن ہے جنھوں نے ایمنسٹی سکیم سے فائدہ نہیں اٹھایا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…