جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

کاروباری برادری کو نئی حکومت سے بڑی توقعات وابستہ ہیں،بزنس کمیونٹی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہو گا:پیاف

datetime 27  جولائی  2018 |

لاہور ( این ین آئی)پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسو سی ایشنز فرنٹ(پیاف) نے کہا ہے کہ نگران حکومت آزادانہ اور منصفانہ الیکشن منعقد کروا نے پر مبارکباد کی مستحق ہے،اب ملک میں جمود اور سیاسی بے یقینی کی کیفیت ختم ہو جائے گی،نئی حکومت بنے سے کاروباری طبقہ کے اعتماد میں اضافہ ہو گا جو ملکی سا لمیت اور اور استحکام میں ایم کردار ادا کرے گا،بزنس کمیونٹی معاشی صورتحال میں

بہتری کے بے چینی سے منتظر ہیں،اس وقت ملکی معیشت کو ایک جامع تجارتی پالیسی کی اشد ضرورت ہے جو برآمدات کو بڑھائے اور غیر ضروری درآمدات کو گھٹائے تاکہ معیشت مظوط بنیادوں پر استوار ہو سکے۔ چیئرمین پیاف عرفان اقبال شیخ ،سینئر وائس چیئرمین تنویر احمد صوفی اور وائس چیئرمین خواجہ شاہزیب اکرم نے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نئی بنے والے حکومت کو سنگین اقتصادی چیلنجوں کا سامنا کرنا ہو گا جس سے نمٹنے کے لئے بزنس کمیونٹی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہو گا۔ کاروباری برادری کو نئی حکومت سے بڑی توقعات وابستہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ اشیاء اور خدمات کی پیداواری لاگت زیادہ ہونے کی وجہ سے انڈسٹریز اور ٹریڈرز کو نقصان پہنچ رہا ہے۔کاروباری برادری کی مشکلات میں کمی لائی جائے۔ درآمدات میں اضافے کی وجہ سے سرمایہ کاری اور صنعت میں اضافہ ٹھیک مگربرآمدات میں کمی کی وجہ سے تجارتی خسارہ بڑھتا جا رہا ہے جس کو توازن میں رکھنا لازمی ہے۔برآمدات میں اضافے کے لئے ریفنڈز بلا تاخیر جاری کیے جائیں اور صنعتی شعبے کے لئے بجلی و گیس کی قیمتوں میں فوری کمی کی جائے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…