منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ٹیکس ایمنسٹی اسکیم: اب تک صرف 3 ہزار 580 افراد نے فائدہ اٹھایا

datetime 24  جون‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ حاصل کرنے والے افراد کی تفصیلات منظرعام پر آگئیں، جس کے تحت اب تک صرف 3 ہزار 580 افراد نے اسکیم سے استفادہ کیا ہے۔ اس طرح فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو مجموعی طور پر ٹیکس کی مد میں 8 ارب روپے وصول ہوئے ہیں۔ ذرائع کے

مطابق اسکیم سے استفادہ کرنے والوں میں 1 ہزار 900 افراد پاکستان میں اثاثہ جات رکھتے ہیں، جبکہ بیرون ملک اثاثہ جات رکھنے والے 1 ہزار 680 پاکستانیوں نے ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھایا جو 20 ارب روپے کے ٹیکس چالان بھی ایف بی آر میں جمع کرانے کےلیے تیار ہیں۔ ایف بی آر کو 30 جون تک ایمنسٹی اسکیم کی مد میں 100 ارب روپے حاصل ہونے کی توقع ہے۔ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کی مدت 30 جون تک ہے: ترجمان ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکیم کے تحت ایف بی آر کی طرف سے اعلان کردہ 3 سے 4 ارب ڈالر کے حصول کا ہدف پورا نہیں ہو سکے گا۔ گزشتہ روز ایف بی آر کے ترجمان ڈاکٹر اقبال نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا تھا کہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کی مدت 30 جون تک ہے، جس میں توسیع کا اختیار نہیں ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ ملکی اور غیر ملکی اثاثے ظاہر کرنے کے لیے ٹیکس ایمنسٹی اسکیم جاری کی گئی، زیادہ سے زیادہ لوگ اس سے فائدہ اٹھائیں کیونکہ اسکیم کی ناکامی کے نتائج برے ہوں گے۔ ساتھ ہی ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم سے کوئی مجرم فائدہ نہیں اٹھا سکتا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…