عدالتی حکم پر موبائل بیلنس پر ٹیکسز وصول نہ کرنے کا فیصلہ

14  جون‬‮  2018

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)، نگراں صوبائی حکومتوں اور موبائل فون کمپنیوں نے سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں 15 دن تک موبائل بیلنس پر کسی قسم کا ٹیکس وصول نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ایف بی آر عہدیدار کے مطابق عدالتی احکامات پرموبائل بیلنس ٹیکسز اور سروس چارج وصول کرنے کا سلسلہ رات 12 بجے سے ختم ہوجائے گا۔ عہدیدار نے کہا کہ صارفین کو عارضی ریلیف 15 روز کے لیے ملے گا ۔

جس دوران موبائل کارڈز پر ٹیکسز کا نیا میکنزم مرتب کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ موبائل بیلنس ڈلوانے پر اس وقت صوبے 19 اعشاریہ 5 فیصد جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) وصول کر رہے ہیں، ایف بی آر ودہولڈنگ ٹیکس کی مد میں 12 اعشاریہ 5 فیصد وصول کرتا ہے، موبائل کمپنیز 10 فیصد سروس چارجز وصول کرتی ہیں جس پر جی ایس ٹی کی مد میں صارفین کو مزید ایک روپے 95 پیسے ادا کرنے پڑتے ہیں۔ اس طرح 100 روپے کے بیلنس پر صارفین کو تقریباً 64 روپے 28 پیسے ملتے تھے۔ سپریم کورٹ کا موبائل کارڈز پر ٹیکس معطل کرنے کا حکمتاہم آج رات سے صارفین جتنا موبائل بیلنس ڈلائیں گے انہیں اتنا ہی بیلنس ملے گا اور کسی قسم کا ٹیکس یا چارجز نہیں کاٹے جائیں گے۔ واضح رہے کہ دو روز قبل سپریم کورٹ نے موبائل کارڈ پر ایف بی آر اور موبائل کمپنیز کی جانب سے وصول کیے جانے والے ٹیکسز کو معطل کرتے ہوئے ان احکامات پر عمل کرنے کے لیے 2 دن کی مہلت دی تھی۔ موبائل بیلنس پر اضافی ٹیکس کی وصولی پر لیے گئے ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ریڑھی بان سے کیسے ٹیکس وصول کیا جاسکتا ہے، جس کا موبائل فون کا استعمال مقررہ حد سے زیادہ ہے، اس سے ٹیکس وصول کریں۔ سپریم کورٹ: موبائل کارڈ ز پر ودہولڈنگ ٹیکس غیر قانونی طریقہ قرارعدالت کی جانب سے کہا گیا کہ ایک بندہ اگر ٹیکس نیٹ میں نہیں آتا تو اس سے کیسے ٹیکس وصول کرسکتے ہیں، 100 روپے کے کارڈ لوڈ کرنے پر 64 روپے 38 پیسے وصول ہوتے ہیں، جو غیر قانونی ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ 3 مئی کو سپریم کورٹ کے چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ایک کیس کی سماعت کے دوران موبائل فون بیلنس پر اضافی کٹوتی کے معاملے پر ازخود نوٹس لیا تھا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…