فیصل آباد (آئی این پی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے مشہور و معروف گلوکار راحت فتح علی کیخلاف ٹیکس باقیات کی وصولی کیلئے کارروائی کا آغاز کردیا۔اطلاعات کے مطابق پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان کے خلاف فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس بقایاجات کی ریکوری کے لئے کارروائی کا
آغاز کردیا ہے۔ گلوکار کو حکم امتناعی ختم ہونے کے بعد نوٹس جاری کردیا گیا۔ایک رپورٹ کے مطابق گلوکار کے ذمے 2015 کے انکم ٹیکس کی مد میں 35 لاکھ روپے واجب الادا تھے۔ ایف بی آر نے 23 لاکھ 25 ہزار روپے پہلے ہی ریکور کرلئے ہیں جبکہ ادارے کی جانب سے ان کے اکاؤنٹس بھی منجمد کردیئے گئے ہیں۔