لاہور( این این آئی)حکومت کی جانب سے یوٹیلٹی سٹورز پر فراہم کئے جانے والے سبز رنگ کے دس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 250روپے جبکہ 20کلو آٹے کا تھیلا600میں دستیاب ہے ۔ یوٹیلٹی سٹورز انتظامیہ کے مطابق پنجاب حکومت کی غفلت کےباعث یوٹیلٹی سٹورز کو دس روز بعد آٹے کی فراہمی شروع ہوئی ہے ۔گزشتہ روزشہر میں ایل پی جی کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ دیکھا گیا جس میں فی کلو قیمت پانچ روپے اضافے سے 110روپے، گھریلو سلنڈر118روپے اضافے
سے 1298جبکہ کمرشل سلنڈر کی قیمت 445روپے اضافے سے 4895روپے ہو گئی ۔برائلر گوشت کی قیمت ایک روپے اضافے سے 238روپے سے بڑھ کر 239روپے فی کلو رہی ۔مختلف برانڈز کی چائے کی قیمتوں میں بھی 5سے 50روپے تک اضافہ دیکھا گیا ۔ مختلف برانڈز کی چائے کا 100گرام کا ڈبہ5روپے اضافے سے 100روپے سے بڑھ کر 105روپے ،200گرام ڈبے کی قیمت 185روپے سے بڑھ کر 195روپے ہو گی ۔ فی کلو جار کی قیمت میں 50روپے تک اضافہ کر دیا گیا۔