مکو آ نہ (این این آئی)ہول سیل سطح پر چینی کی قیمت گزشتہ دس روز میں 210 روپے فی کلو سے کم ہو کر 186 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔ہول سیل مارکیٹ میں چینی کی 50 کلو کی بوری کی قیمت میں بھی کمی ہوئی ہے، جو پہلے 10500 روپے تھی، اب 9300 روپے میں دستیاب ہے۔رپورٹس کے مطابق اس کمی کی بڑی وجہ گنے کی کرشنگ کا آغاز ہے جس سے مارکیٹ میں چینی کی دستیابی میں اضافہ ہوا ہے اور طلب و رسد کے توازن سے قیمتوں پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں۔
تاجروں کا کہنا ہے کہ فصل کا حجم بڑھنے اور پیداوار جاری رہنے سے دسمبر کے مہینے میں چینی کی قیمت میں مزید کمی کا امکان ہے۔ اس سے نہ صرف ہول سیل بلکہ ریٹیل مارکیٹ میں بھی چینی سستی ہونے کا امکان ہیمعاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر حکومت درآمدی پالیسیوں اور مقامی پیداوار کا موثر انتظام کرے تو چینی کی قیمت مستحکم رہ سکتی ہے اور شہریوں کو زیادہ فائدہ پہنچ سکتا ہے۔واضح رہے کہ اس کمی سے نہ صرف گھریلو صارفین بلکہ کاروباری اداروں کو بھی فائدہ ہوگا۔ مہنگائی کے دباؤ میں کمی کے ساتھ روزمرہ کی ضروریات کی خریداری میں آسانی ہوگی















































