لاہور- معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی کی رہائی کے بعد ان کی اہلیہ عروب جتوئی نے طویل خاموشی ختم کرتے ہوئے اپنا پہلا ردِعمل جاری کردیا ہے۔عروب جتوئی نے انسٹاگرام اسٹوری میں بتایا کہ سعد، یعنی ڈکی بھائی، فی الحال سوشل میڈیا سے دور ہیں اور کچھ وقت آرام کر رہے ہیں۔ ان کے مطابق ڈکی بھائی نے رہائی کے بعد نہ کوئی نیا ویڈیو بنایا ہے اور نہ ہی کسی کے ساتھ کوئی تصویر کھنچوائی ہے۔
انہوں نے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ افواہوں اور غلط خبریں پھیلانے والوں سے متاثر نہ ہوں اور بغیر تصدیق کے کسی بھی بات پر یقین نہ کریں۔ عروب جتوئی کا کہنا تھا کہ ڈکی بھائی جلد واپس آئیں گے اور پہلے سے زیادہ طاقت کے ساتھ اپنا کام دوبارہ شروع کریں گے۔واضح رہے کہ ڈکی بھائی پر مبینہ طور پر آن لائن جوئے کی ایپس کی تشہیر کرنے کے الزام میں مقدمات درج تھے اور وہ تین ماہ قید کے بعد دو دن قبل رہا ہوئے ہیں۔















































