وفاقی حکومت نے سال 2025 کی تعطیلات کا نیا شیڈول جاری کرتے ہوئے عوام کے لیے اہم اعلان کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق رواں سال کے اختتام پر ملک بھر میں دو روز تک سرکاری تعطیلات ہوں گی، جن کے دوران تمام اسکول، دفاتر اور سرکاری ادارے بند رہیں گے۔
اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ جمعرات، 25 دسمبر 2025 کو یومِ قائداعظم کے موقع پر عام تعطیل ہوگی۔ اس کے اگلے روز جمعہ، 26 دسمبر 2025 کو مسیحی برادری کے سرکاری ملازمین کے لیے کرسمس کے بعد کی چھٹی دی جائے گی۔















































