لاہور،پشاور،کوئٹہ(این این آئی) تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔وزارت تعلیم کے مطابق بلوچستان کے سرد علاقوں میں 16 دسمبر سے ڈھائی ماہ کیلئے سرکاری اسکولز بند ہوں گے،یہ شیڈول تمام سرکاری اور نجی اسکولوں پر یکساں طور پر لاگو ہوگا۔پنجاب میں موسمِ سرما کی تعطیلات 23 دسمبر 2025 سے شروع ہوں گی اور 11 جنوری 2026 تک جاری رہیں گی۔
تمام اسکول 13 جنوری 2026 کو دوبارہ کھلیں گے جس کے ساتھ نئے تعلیمی سیشن کا آغاز ہو گا۔خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں موسم سرما کی تعطیلات 22 دسمبر سے 31 دسمبر تک جبکہ پہاڑی علاقوں میں 22 دسمبر سے 29 فروری تک ہوں گی۔خیال رہے حکومت نے اسکول کے اوقات کار میں تبدیلی کی تھی تاکہ طلبہ کو بڑھتی ہوئی سموگ سے محفوظ رکھا جا سکے۔















































