اتوار‬‮ ، 20 اپریل‬‮ 2025 

حکومت پاکستان کا زرِ مبادلہ کے ذخائر میں کمی اور مالی خسارے کے پیشِ نظر ایک بار پھر غیر ملکی قرضہ لینے کا فیصلہ،اب مزید کتنا قرض لیاجائیگا؟ مفتاح اسماعیل نے اعلان کردیا

datetime 24  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(این این آئی) حکومت پاکستان نے زرِ مبادلہ کے ذخائر میں کمی اور مالی خسارے کے پیشِ نظر ایک بار پھر غیر ملکی قرضہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے 3 بینکوں سے لیا جائے گا، اس سلسلے میں بینکنگ معاملات سے وابستہ ذرائع کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان نے 20 کروڑ ڈالر کا غیر ملکی قرض لینے کا قدم ادائیگیوں کے توازن پہ پڑنے والے دباؤ کو کم کرنے کیلئے اٹھایا ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ ایک سال کی ضمانت پر دیا جانے والا

یہ قرضہ کمرشل بینک آف دبئی، ایمریٹس این بی ڈی اور نور بینک فراہم کریں گے۔واضح رہے کہ زرِ مبادلہ کے ذخائر کی کمی کو متوازن کرنے اور مالی خسارے کو کم کرنے کے لیے پاکستان کو فنڈنگ کی ضرورت ہے، اسی تناظر میں انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے مطابق پاکستان کا مالی خسارہ مجموعی ملکی پیداوار کا 5.5 فیصد ہے۔اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے پاکستان کے وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل کا کہنا تھا کہ 20 کروڑ ڈالر کا یہ قرض پاکستان کے پہلے سے لیے گئے قرضوں کی دوبارہ ادائیگی میں مدد فراہم کرے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ہم یہ رقم خزانے میں اضافے کے لیے حاصل کررہے ہیں جیسا کہ ہم نے مختلف اداروں کو ادائیگیاں کی ہیں اس لیے ہمیں اپنے خزانے میں اضافہ کرنے کی ضرورت ہے۔مفتاح اسمٰعیل کا کہنا تھا کہ آئندہ ہفتوں میں یہ قرض 35 کروڑ ڈالر تک جاسکتا ہے اور اس کے بعد حکومت اتنی ہی مالیت کی پاکستانی کرنسی متروک کردے گی۔ان کا کہنا تھا کہ اس سے لیے گئے قرضے کی نوعیت تبدیل ہوگی تاہم مجموعی طور پرقرض میں اضافہ نہیں ہوگا، تینوں اماراتی بینکوں کی جانب سے دیگ قرض دہندگان کو بھی تجارتی قرضے کی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…