منگل‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2026 

پاک بھارت ٹاکرا،فخر زمان کے کیچ آؤٹ کو غلط قرار دے دیاگیا

datetime 22  ستمبر‬‮  2025 |

دبئی(این این آئی)ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2025میں پاک بھارت میچ کو دوران پاکستانی اوپنر فخر زمان کو آؤٹ دئیے جانے کے فیصلے پر سوالات اٹھنے لگے۔پاکستان کے پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی فخر زمان تھے جو 15رنز بنا کر 21کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے، ان کی وکٹ ہاردک پانڈیا نے لی۔فخر زمان کو آؤٹ دینے پر سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی اور صارفین نے فیصلے کو متنازع قرار دے دیا۔ہاردک پانڈیا کی بول پر فخر زمان کے آؤٹ ہونے کا فیصلہ فیلڈ امپائرز سے تھرڈ امپائر کی بھیجا، ایکشن ری پلے دیکھنے پر یہ واضح نظر آیا کہ گیند زمین پر لگنے کے بعد وکٹ کیپر کے ہاتھ میں آئی تاہم تھرڈ امپائر نے فخر زمان کو آؤٹ قرار دیا۔

تھرڈ امپائر کے اس فیصلے پر فخر زمان نے بھی حیرت کا اظہار کیا، جبکہ کمنٹیٹرز بھی اس فیصلے پر حیرانی کا اظہار کرتے رہے۔قومی ٹیم کے سابق کھلاڑیوں نے بھی فخر زمان کے حق میں رائے دیتے ہوئے انہیں ناٹ آؤٹ قرار دیا۔ فاسٹ بولر محمد عامر نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ فخر زمان آؤٹ نہیں تھے۔ایکس پر پوسٹ فواد عالم نے لکھا کہ ایسا لگتا ہے ہم 11کے بجائے 14کھلاڑیوں کے خلاف کھیل رہے ہیں، فخر زمان واضح طور ناٹ آؤٹ تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…