جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا تسلسل جاری،سرمایہ کاروں کے مزید36ارب51کروڑروپے سے زائدڈوب گئے

datetime 21  مئی‬‮  2018 |

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی کے بادل چھٹ گئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیرکو اتار چڑھاؤ کے بعدمحدودپیمانے پر تیزی رہی تاہم کے ایس ای 100 انڈیکس41600 کی نفسیاتی حدپرمستحکم رہا،سرمایہ کاری مالیت میں10ارب99کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ،کاروباری حجم گزشتہ روز کی نسبت6.77فیصد زائدجبکہ55.07فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاؤسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے سیمنٹ،توانائی،فوڈاوربینکنگ سیکٹر کی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پرخریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا، ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس41912پوائنٹس کی سطح پر بھی ریکارڈ کیاگیاتاہم ملک میں سیاسی افق پرپھیلی جانے والی بے چینی اور اس کے اثرات کے باعث مقامی سرمایہ کار گروپس گھبراہٹ کا شکار نظر آئے اوراپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی،جس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اورکے ایس ای 100انڈیکس41587پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی ٹریڈ ہواتاہم ایک مرتبہ پھرغیرملکی سرمایہ کاروں نے مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی، جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں ریکوری آئی اور کے ایس ای 100انڈیکس کی 41600کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی تاہم اتار چڑھاؤ کا سلسلہ سارا دن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس25.13پوائنٹس اضافے سے 41648.65پوائنٹس پر بندہوا۔پیر کو مجموعی طور پر325کمپنیوں کے حصص کاکاروبار ہوا، جن میں سے126کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،179کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ20کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں10ارب99کروڑ23لاکھ26ہزار662روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیاجبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی

مالیت بڑھ کر86کھرب51ارب79کروڑ31لاکھ95ہزار337روپے ہوگئی۔پیرکو8کروڑ84لاکھ58ہزار220شیئرزکا کاروبار ہواجوجمعہ کی نسبت56لاکھ9ہزار710شیئرززائدہے۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے پاک کے حصص سرفہرست رہے، جس کے حصص کی قیمت87.00روپے اضافے سے2000.00روپے اورآئس لینڈٹیکسٹائل کے

حصص کی قیمت50.99روپے اضافے سے1139.99روپے ہوگئی۔نمایاں کمی باٹاپاک کے حصص میں ریکارڈ کی گئی، جس کے حصص کی قیمت113.04روپے کمی سے2165.96روپے اورسیمنزپاک کے حصص کی قیمت17.60روپے کمی سے1056.40روپے ہوگئی۔پیرکوفوجی سیمنٹ کی سرگرمیاں60لاکھ45ہزارشیئرزکے ساتھ سرفہرست رہیں، جس کے شیئرزکی قیمت31پیسے اضافے سے24.61روپے

اورپاک الیکٹرون کی سرگرمیاں59لاکھ27ہزارشیئرزکے ساتھ دوسرے نمبرپررہیں، جس کے شیئرزکی قیمت43پیسے کمی سے35.82روپے پر بندہوئی۔پیر کوکے ایس ای30انڈیکس21.48پوائنٹس اضافے سے20335.38پوائنٹس، کے ایم آئی30انڈیکس147.02پوائنٹس کمی سے70606.38پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرزانڈیکس47.55پوائنٹس اضافے سے 30445.27پوائنٹس پر بندہوا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…