ہفتہ‬‮ ، 31 مئی‬‮‬‮ 2025 

الیکشن سے پہلے یہ سب کچھ ہوگا حکومت کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا،ووٹ مانگنے کیلئے اب کس منہ سے عوام کے پاس جائینگے؟

datetime 20  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(سی پی پی)پاکستان کا کرنٹ اکانٹ خسارہ رواں مالی سال کے پہلے 10ماہ (جولائی تا اپریل )کے دوران 14ارب3 کروڑ 5 لاکھ ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت سے 4ارب 68کروڑ10لاکھ ڈالر یا 50 فیصد زیادہ ہے۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان(ایس بی پی)کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جاری کھاتے کا خسارہ قومی پیداوار (جی ڈی پی)ے 5.3فیصد کے برابر ہے جو گزشتہ مالی سال کے

اسی عرصے میں 3.7فیصد تھا، کرنٹ اکانٹ خسارے میں مالی سال کے باقی 2 ماہ میں مزید اضافے کا امکان ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق اپریل کے مہینے میں جاری کھاتے کا خسارہ 1ارب 95کروڑ 50لاکھ ڈالر رہا، اس تناسب سے آئندہ 2 ماہ کا کرنٹ اکانٹ خسارہ 4 ارب ڈالر تک رہنے کا امکان ہے جس کے بعد رواں مالی سال کا خسارہ 18ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا، رواں مالی سال کے پہلے 10ماہ کا جاری کھاتے کا خسارہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے سے 4ارب 68 کروڑ ڈالر زائد ہے۔گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 9ارب 35کروڑ 40لاکھ ڈالر کا خسارہ درپیش تھا، 10ماہ کے دوران اشیا کی تجارت کو 25ارب ڈالر خسارے کا سامنا ہے، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 20ارب 77کروڑ ڈالر کے تجارتی خسارے کا سامنا تھا۔رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران تجارت اور خدمات کا مجموعی خسارہ 24ارب 9کروڑ ڈالر کے مقابلے میں 29ارب 21کروڑ ڈالر رہا، 10ماہ کی ترسیلات زر16 ارب 26کروڑ ڈالر رہیں جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 15ارب 64کروڑ ڈالر رہی تھیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوے فیصد


’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…