بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

رمضان المبارک میں پھلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ مسترد ،صارفین کاسوشل میڈیاکے ذریعے مہم چلانے کا اعلان

datetime 19  مئی‬‮  2018 |

کراچی ، اسلام آباد(یواین پی،سی پی پی) صارفین اور صارفین تنظیموں نے رمضان المبارک کی آمد پر پھلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کو مسترد کرتے ہوئے پھلوں کے بائیکاٹ کی مہم کا اعلان کردیا ہے۔صارفین کا کہنا ہے کہ مہنگی اشیاء خصوصاََ پھلوں کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کیلئے رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں پھلوں اور فروٹ کی خریداری کی بائیکاٹ مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے اور صارفین سے خود انکے مفاد میں بائیکاٹ مہم

کا ساتھ دینے کی اپیل کی جارہی ہے تاکہ بے لگام مہنگائی کے جن پر قابو پایا جا سکے ، سوشل میڈیا کے ذریعے اس مہم کا آغاز کیا جائے گا تاکہ صارفین کو بائیکاٹ مہم کے بارے میں آگاہی حاصل ہو سکے ، سندھ میں کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ بن گیا ہے مگر ابھی تک کنزیومر کورٹس کا قیام عمل میں نہیں لایا جا سکا جس کی وجہ سے سندھ کے صارفین کی کہیں دادرسی نہیں ہوتی اور انہیں ریلیف دینے کی کوئی حکمتِ عملی نظر نہیں آتی۔یاد رہے کہ رمضان المبارک شروع ہونے کے ساتھ ہی مہنگائی کی شرح میں ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے۔پاکستان بیورو شماریات(پی بی ایس)کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق کیلے، ٹماٹر، آلو ، پیاز، مرغی، ماچس، چائے کی پتی، نمک، چاول، گندم، گائے کے گوشت، انڈے، تازہ دودھ، ایل پی جی سلنڈر،گھی، سرخ مرچ،گڑ، چینی اور دال مسورکی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ صرف لہسن ، گندم کے آٹے، دال ماش اور دال مونگ کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔گزشتہ روز کیلے 23روپے فی درجن، ٹماٹر 6 روپے کلو،آلو 2روپے کلو ،پیاز1 روپے، برائلر مرغی کی قیمت میں7روپے فی کلو کا اضافہ ہوا، چائے کی پتی کا 200 گرام پیکٹ 3 روپے ، اری 6چاول 1روپے ، 10 کلو گرام گندم2 روپے، ہڈی والا گوشت 3روپے، بکرے کا گوشت 5روپے کلو،

انڈے1روپے درجن، تازہ دودھ 1روپے فی لیٹر، 11کلو گرام ایل پی جی سلنڈر4 روپے اورگھی 2روپے کلومہنگا ہوگیا جبکہ سرخ مرچ گڑ اور دالوں کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوا۔گزشتہ ہفتے لہسن 1 روپے فی کلو، 10 کلو گرام آٹے کا تھیلہ2 روپے سستاہوگیا جبکہ دال ماش اور دال مونگ کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…