بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

ڈالر،یورو، برطانوی پاؤنڈ، یواے ای درہم اورسعودی ریال کی قیمت حیران کن سطح پر پہنچ گئی

datetime 17  مئی‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)اوپن کرنسی مارکیٹ میں جمعرات کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر،یورو،برطانوی پاؤنڈ ،یواے ای درہم اور سعودی ریال کی قدر میں کمی جبکہ اورچینی یوآن کی قدر میں استحکام رہا۔ فار ایکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق جمعرات کو انٹربینک مارکیٹ بندرہی ۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدرمیں 10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں

امریکی ڈالر کی قیمت خرید117.30روپے سے گھٹ کر117.20روپے اور قیمت فروخت117.80روپے سے گھٹ کر117.70روپے ہوگئی ۔یوروکی قیمت میں15پیسے اور برطانوی پاؤنڈکی قیمت میں25پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں باالترتیب یورو کی قیمت خرید137.75روپے سے گھٹ کر137.60روپے اور قیمت فروخت139.25روپے سے گھٹ کر139.10روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید157.75روپے سے گھٹ کر157.50 اور قیمت فروخت159.25روپے سے گھٹ کر159.00روپے ہو گئی ۔سعودی ریال کی قیمت خرید میں5پیسے اور فروخت میں15پیسے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت میں5پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ، جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید31.20روپے سے گھٹ کر31.15اور قیمت فروخت31.50روپے سے گھٹ کر31.35روپے اور یو اے ای درہم کی قیمت خرید31.95روپے سے گھٹ کر31.90روپے اور قیمت فروخت32.25روپے سے گھٹ کر32.20روپے ہوگئی۔چینی یوآن کی قیمت میں استحکام رہا، جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید19.00روپے اور قیمت فروخت19.80روپے پرمستحکم رہی۔ دریں اثناء بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں جمعرات کو فی اونس

سونے کی قیمت میں 13ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا250روپے سستا ہو گیا۔آل کراچی صراف اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جمعرات کو بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں13ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1300ڈالرسے گھٹ کر1287ڈالرہوگئی ۔ مقامی صرافہ مارکیٹوں

میں فی تولہ سونے کی قیمت میں250روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت میں214 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں باالترتیب فی تولہ سونے کی قیمت56900 روپے سے گھٹ کر56650روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت48771 روپے سے گھٹ کر48557 روپے ہو گئی ۔جمعرات کوفی تولہ چاندی کی قیمت770روپے اور 10گرام چاندی کی قیمت 660روپے پرمستحکم رہی ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…