جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

قیمتیں بڑھنے کے باوجود کاروں کی فروخت میں حیرت انگیز اضافہ، پاکستان میں نیا ریکارڈ بن گیا

datetime 12  مئی‬‮  2018 |

کراچی(این این آئی)مقامی طور پر تیار ہونے والی کاروں، کمرشل گاڑیوں، وین اور جیپ کی قیمتوں میں اضافے کے باجود سالانہ پیداوار 23 فیصد اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 18 ہزار 301 یونٹس رہی جبکہ گزشتہ سال 1 لاکھ 77 ہزار 463 یونٹس رہی تھیں۔پاکستان آٹوموٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق اپریل میں 25 ہزار 567 یونٹس کا اضافہ ہوا جو سالانہ اعتبار سے 39 فیصد سیل ہے، پاک سوزکی موٹرز لمیٹڈ (پی ایس ایم سی ایل) کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔پی ایس ایم سی ایل کی سیل میں

61 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا اور اپریل کے مہینے میں راوی، ویگن آر کی طلب میں دگنی ہو گئی۔مالی سال 18۔2017 کے پہلے دس ماہ میں کمپنی کی مجموعی فروخت میں 1 لاکھ 22ہزار 75 یونٹس تک جا پہنچی جبکہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 30 فیصد زیادہ ہے۔انڈس موٹر کمپنی (آئی ایم سی) سیل کے اعبتار سے دوسرے نمبر پر ہی اور 6 ہزار 183 یونٹس فروخت کرکیے، ہائی لیکس اور کرولا کی سیل میں 6 اور 4 فیصد اضافہ رہا جبکہ مالی سال 18 کے ابتدائی 10 ماہ میں آئی ایم سی کی سیل میں 2 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔ہونڈا اٹلیس کار (ایچ اے سی) نے 4 ہزار 603 یونٹس فروخت کرکے اپنی سیل میں 31 فیصد اضافہ کیا۔اس حوالے سے بتایاگیا کہ متوسط طبقے میں سٹی کی مقبولیت کی وجہ سے گروتھ میں غیر معمولی اضافہ ہوا، گزشتہ بر 31 ہزار 639 یونٹس فروخت کیے گئے ٗ مالی سال 18 کے ابتدائی 10 ماہ میں 43 ہزار 616 یونٹس فروخت ہوئے۔ٹریکٹر پر 5 فیصد سیلز ٹیکس کمی کے باعث سیلز میں 27 فیصد اضافہ ہوا۔الغازی ٹریکٹرز کی پیداوار میں 35 فیصد اور ملت کی پیداوار میں 24 فیصد اضافہ ہوا۔ٹریکٹر کی سالانہ فروخت جولائی 2017 سے اپریل 2018 میں 60 ہزار 239 یونٹس کی رہی جو کہ سیلز کے اعتبار سے 34 فیصد اضافہ ہے۔ٹو ویلرز میں اٹیلس ہونڈا لمیٹڈ (اے ایچ ایل) نے پیداوار اور سیلز میں ریکارڈ اضافہ کیا اور سیلز اپریل میں 1لاکھ 16 ہزار یونٹس رہی۔اے ایچ ایل نے مالی سال 2018 کے جولائی سے اپریل کے درمیانے عرصے میں 9 لاکھ 53 ہزار 556 یونٹس فروخت کیے جبکہ گزشتہ مالی سال میں یہ تعدد 7 لاکھ 95 ہزار 580 یونٹس پر مشتمل رہی۔سوزوکی بائیک کی سیلز میں مالی سال 2017 جولائی اور اپریل میں 17 ہزار 811 یونٹس رہی۔ ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…