نیو یارک(نیوز ڈیسک)امریکی صدر کے معاہدے سے نکلنے کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں،خام تیل کی فی بیرل قیمت عالمی مارکیٹ میں ستتر اعشاریہ تینتالیس ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان آئل کی قیمتوں پر بھی اثر انداز ہورہا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں آسمان پر پہنچنے کا سلسلہ جاری ہے۔خام تیل کی قیمت میں اب تک تین فیصد اضافہ ہوچکا ہے۔ دواعشاریہ چھتیس ڈالر اضافے کے ساتھ خام تیل کی فی بیرل قیمت عالمی مارکیٹ میں 77.43 ڈالرتک پہنچ گئی۔خام تیل کی قیمت نومبر دو ہزار چودہ کے بعد سے بلند ترین سطح پر پہنچی ہے۔