بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

مقامی کرنسی مارکیٹوں میں پاکستانی روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ،امریکی ڈالر،یورو، برطانوی پاؤنڈ،سعودی ریال اور یواے ای درہم کی قیمت بڑھ گئی

datetime 7  مئی‬‮  2018 |

کراچی(این این آئی) مقامی کرنسی مارکیٹوں میں پاکستانی روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری ہے پیرکوانٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر،یورو، برطانوی پاؤنڈ،سعودی ریال اور یواے ای درہم کی قدر میں اضافہ جبکہ چینی یوآن کی قدر میں استحکام رہا۔ فار ایکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق پیر کو انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں

امریکی ڈالر کی قیمت خرید میں 2پیسے اور قیمت فروخت میں3پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید115.60 روپے سے بڑھ کر115.62روپے اور قیمت فروخت115.65روپے سے بڑھ کر115.68روپے ہوگئی۔ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر کی قیمت خرید میں80پیسے اور قیمت فروخت میں 60پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید116.70روپے سے بڑھ کر117.50روپے اور قیمت فروخت117.20روپے سے بڑھ کر117.80روپے ہوگئی۔یوروکی قیمت خرید میں 1.30روپے اور قیمت فروخت میں1روپے اوربرطانوی پاؤنڈکی قیمت خریدمیں1.30روپے اورقیمت فروخت میں50پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب یورو کی قیمت خرید138.00روپے سے بڑھ کر139.30روپے اور قیمت فروخت140.00روپے سے بڑھ کر141.00روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید157.00روپے سے بڑھ کر158.30 اور قیمت فروخت159.80روپے سے بڑھ کر160.30روپے ہو گئی ۔سعودی ریال کی قیمت خریدمیں20پیسے اور قیمت فروخت میں35پیسے اور یواے ای درہم کی قیمت خرید میں30پیسے اور قیمت فروخت میں25پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید30.90روپے سے بڑھ کر31.20اور قیمت فروخت31.05روپے سے بڑھ کر31.40روپے اور یو اے ای درہم کی قیمت خرید31.50روپے سے بڑھ کر31.80روپے اور قیمت فروخت31.85روپے سے بڑھ کر32.10روپے ہوگئی۔چینی یوآن کی قدر میں استحکام رہا، جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید19.00روپے اور قیمت فروخت19.80روپے پرمستحکم رہی۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…