منگل‬‮ ، 22 ستمبر‬‮ 2026 

پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی ہو گئی

datetime 2  مئی‬‮  2018 |

کراچی(نیوز ڈیسک) انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کوپاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالراورچینی یوآن کی قدر میں استحکام،یورواوربرطانوی پاؤنڈ کی قدر میں کمی جبکہ سعودی ریال اور یواے ای درہم کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا ۔فار ایکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق بدھ کو انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید میں5پیسے اور قیمت فروخت میں7

پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید115.65روپے سے گھٹ کر115.60روپے اورقیمت فروخت115.72روپے سے گھٹ کر115.65روپے ہوگئی۔بدھ کواوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں استحکام رہا، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید118.20روپے اور قیمت فروخت118.70روپے پر مستحکم رہی۔یوروکی قدرمیں70پیسے اور برطانوی پاؤنڈکی قدر1.20روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں باالترتیب یورو کی قیمت خرید143.00روپے سے گھٹ کر142.70روپے اور قیمت فروخت144.50روپے سے گھٹ کر143.80روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید163.00روپے سے گھٹ کر161.80روپے اور قیمت فروخت164.50روپے سے گھٹ کر163.30روپے ہوگئی۔بدھ کوسعودی ریال اوریواے ای درہم کی قدرمیں5،5پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید31.55روپے سے بڑھ کر31.60روپے اور قیمت فروخت31.85روپے سے بڑھ کر31.90روپے جبکہ یو اے ای درہم کی قیمت خرید32.35روپے سے بڑھ کر32.40روپے اور قیمت فروخت32.65روپے سے بڑھ کر32.70روپے ہوگئی۔چینی یوآن کی قدر میں استحکام رہا، جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید19.00روپے اور قیمت فروخت19.80روپے پر مستحکم رہی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…