30کراچی(این این آئی)آئندہ مالی سال میں کھاد کی بوری 40روپے مزید سستی ہونے کا امکان ہے ، حکومت نے سیلز ٹیکس کی شرح میں 3 فیصد کی کمی کر دی۔ مالی سال 19-2018میں کھاد پر سیلز ٹیکس کم کر دیا گیا ہے ،حکومت سیلز ٹیکس کی شرح کو 5فیصد سے کم کرکے 2 فیصد پر لے آئی ہے یعنی نئے مالی سال میں کسانوں کو کھاد کی بوری 40روپے سستی ملے گی، اس کے علاوہ زرعی شعبے کو دی جانے والی دیگر مراعات بھی آئندہ
مالی سال میں جاری رکھی جائیں گی جس میں کھاد اور اس کی پیداوار میں استعمال ہونے والی ایل این جی پر بھی سبسڈی شامل ہے ۔حکومت نے مالی سال 19-2018 میں کاشتکاروں کو زرعی قرضے دینے کا ہدف بھی 1100 ارب روپے رکھا ہے ۔ معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق حکومت کے ان اقدامات سے آئندہ مالی سال بھی زرعی شعبہ بہتر طور پر ترقی کرے گا جس سے سبزیاں اور پھل کم قیمتوں پر دستیاب ہوں گی اور مہنگائی کی شرح میں بھی کمی واقع ہونے کا امکان ہے ۔