بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

سٹیٹ بینک کا بڑا فراڈ پکڑا گیا،قومی خزانے کو کروڑوں کا نقصان ،نجی بینک کو کیسے نوازا؟پی اے سی اجلاس میں اہم انکشاف

datetime 25  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آ با د (آ ئی این پی) پبلک اکا ؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں انکشاف ہو اہے کہ اسٹیٹ بینک آ ف پا کستان نے نجی بینک کو ما رکیٹ ر یٹ سے کم شر ح سود پر 20ارب رو پے کا قر ض دیا جس کے با عث قو می خزا نے کو 43کروڑ 50لا کھ کا نقصان ہوا، کمیٹی نے چیئر مین نیب کو مذ کو رہ معا ملہ پر از خود نو ٹس لینے کی سفا رش کر دی، کمیٹی میں حکو مت کی جا نب سے ما لی سال 2015-16کے دوران 162ارب رو پے کے اضا فہ اخرا جات کرنے کا بھی انکشاف ہوا جنہیں و فا قی تر قیا تی پرو گرا م میں شا مل نہیں کیا گیا تھا۔

بد ھ کو کمیٹی کا اجلاس چیئر مین کمیٹی سید خو ر شید شاہ کی صدارت میں ہوا، اجلاس میں وزارت خزا نہ کے ما لی سال 2015-16کے آ ڈٹ اعترا ضات، اسٹیٹ بینک آ ف پا کستان کی جا نب سے نجی بینک کو کم شر ح سود پر قر ض دینے اور کسب بینک ایک ہزار رو پے میں فرو خت کر نے کے معا ملات کا جا ئزہ لیا گیا ۔سیکر ٹری وزارت خزا نہ عا رف احمد خان نے وزارت خزا نہ کے ما لی سال 2015-16کے آ ڈٹ اعترا ضات پر بتا یا کہ گز شتہ ما لی سال کا خسارہ 5.8فیصد ر ہا ، روا ں سا ل تر قیا تی بجٹ کا 75فیصد خرچ ہو سکے گا، تر قیا تی پرو گرا م کے لیئے 10کھرب مختص کیئے گئے تھے ، لیکن 7کھر ب 50ارب روپے خر چ ہو سکیں گے، آڈٹ حکام نے مز ید بتا یا کہ مالی سال 16-2015 میں 162 ارب کے اضافی اخراجات ہو ئے جو وفاقی ترقیاتی پروگرام میں شامل نہیں تھے یہ اخراجات صرف اقتصادی رابطہ کمیٹی کی منظوری سے خرچ ہوئے ان میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام، افغانستان میں پاکستانی فنڈز کے منصوبے، تخفیف غربت پروگرام اور چھوٹے کسانوں کے لیے قرض کی رقم شامل ہے، چیئر مین کمیٹی نے وا ضح طو ر پر بر یفنگ نہ دینے پر سیکر ٹری خزا نہ پر بر ہمی کا اظہار کیاکمیٹی ر کن نو ید قمر نے پنشنز میں اضا فے کے حوا لے سے سوال کیا تو تو سیکر ٹری خزا نہ نے بتا یا کہ اس وقت ملک میں 14لا کھ پنشنرز ہیں جبکہ گز شتہ پا نچ سال میں پنشنز میں اضا فہ ہوا ۔

نو ید قمر نے کہا کہ ہم اب بھی پنشنز میں اضا فو ں کے خلاف نہیں بلکہ طر یقہ کا ر پر اختلاف ہے، چیئر مین کمیٹی سید خو ر شید شاہ نے کہا کہ آ پ کس اضا فے کی با ت کر رہے ہیں ، پیپلز پا رتی کے دور میں تنخوا ہیں اور پنشن 150فیصد سے زائد بڑ ھا ئی گئیں، مو جودہ حکو مت 55کھر ب کا بجٹ پیش کر رہی ہے لہذا پنشن کی رقم ز یا دہ نہیں ہے،۔آ ڈ ٹ حکام نے کمیٹی کا آ گا ہ کیا کہ اسٹیٹ بینک آ ف پا کستان نے نجی بینک کو مارکیٹ ریٹ سے کم شرح سود پر 20 ارب روپے قرضہ د یا 7.6فیصدکے بجائے4.7فیصدپر15ارب روپے قرض دینے سے خزانے کو43کروڑ50لاکھ نقصان ہوا۔

بعد میں 0.01 ریٹ پر مزید پانچ ارب روپے کا قرض دیا گیا، آ ڈ ٹ حکام نے مز ید بتا یا کہ بینک اسلامی کو کسب بینک ایک ہزار روپے میں بیچا گیابعد میں اربوں روپے کے قرضے کی نوازشات بھی کی گئیں، چیئر مین کمیٹی خو ر شید شاہ نے سوا ل کیا کہ بینک اسلامی کے پیچھے کون ہے جن پر نوازشات کی جارہی ہیں،اسٹیٹ بینک حکام نے بتا یا کہ علی حسین نامی بڑا شیئر ہولڈر ہے بعض دیگر پاکستانی اور بحرین کے لوگ بھی شراکت دار ہیں، چیئر مین کمیٹی خو ر شید شاہ نے کہا انتہا ئی اہم معا ملہ ہے اس پر سپریم کورٹ اور چیئرمین نیب از خود نوٹس لیں جس پر ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے کمیٹی کو آ گا ہ کیا کہ یہ معاملہ پہلے ہی عدالت میں زیر سماعت ہے جس پر پی اے سی نے آ ڈ ٹ اعترا ض مؤ خر کر دیا

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…